پی آئی اے کی یورپ کے بعد برطانیہ کیلئے پروازوں میں اہم پیشرفت

0
3

قومی ایئر لائن کے مسافروں کیلئے اہم خبر،پی آئی اے کی یورپ کے بعد برطانیہ کیلئے پروازوں میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی۔قومی ایئر لائن پی آئی اے نے برطانیہ میں پروازوں کی بحالی کی اجازت مانگ لی۔
یورپ کے بعد برطانیہ میں قومی ایئر لائن پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی کے معاملے میں پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن نے اپنی ہفتہ وار پروازوں کی بحالی کی اجازت طلب کر لی ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی انتظامیہ کی جانب سے برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ اور سول ایوی ایشن کو مراسلہ لکھ دیا گیا ہے۔
ذرائع سی اے اے کے مطابق کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کو مراسلہ موصول ہوگیا ہے، خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ میں پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی کی اجازت دی جائے۔
خط میں پی آئی اے نے برطانیہ میں تھرڈ کنٹری آتھورائیزیشن اجازت نامہ بھی بحال کرنے کی درخواست کی ہے، پی آئی اے لندن، برمنگھم مانچسٹر میں پروازوں کوچلانے کا خواہشمند ہے۔
پی آئی اے کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ یورپی ملکوں میں بحالی کے بعد پہلی پرواز 10 جنوری 2025 کو پیرس پہنچے گی۔پی آئی اے انتظامیہ نے پاکستان سول ایوی ایشن کو بھی مراسلہ لکھ کر برطانیہ میں پروازوں کی بحالی کی درخواست کردی ہے، پی آئی اے کی برطانیہ میں پروازوں کی بحالی سے ایئرلائن کی آمدنی میں اضافہ کیساتھ ملکی سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔

Leave a reply