پی ایس ایل سیزن 10کاشاندارآغاز،نامورگلوکاروں کی پرفارمنس

0
21

راولپنڈی سٹیڈیم میں پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کا شاندار آغاز ،ملک کےنامورگلوکاروں کی پرفارمنس،فلانئگ مین نےمیگاایونٹ کی ٹرافی سٹیڈیم میں پہنچائی ۔
پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل )سیزن10کامیلہ سج گیا،پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہوا اورپی ایس ایل 10کاآفیشل ترانہ گایا گیا ۔معروف صوفی گلوکارہ عابدہ پروین نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔علی ظفر،ابرارالحق ،طلحہ انجم اورنتاشابیگ نےایک ساتھ پرفارم کیا۔
افتتاحی تقریب میں جیٹ پروپلژن کا مظاہرہ کرنے والے فلائنگ مین نے پی ایس ایل 10 کی ٹرافی سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر کے سپرد کی جنہوں نے اس کو سٹیج پر سجایا۔


افتتاح تقریب میں راولپنڈی سٹیڈیم میں آتش بازی کاشاندارمظاہرہ کیاگیا، شائقین کرکٹ کی بڑی تعدادراولپنڈی سٹیڈیم پہنچ گئی۔

 

Leave a reply