پی ایس ایل ٹرافی کی ٹائمزاسکوائرپررونمائی، شائقین کا زبردست جوش

0
12

نیویارک کے ٹائمز اسکوائر میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے رنگ بکھر گئے، جہاں پی ایس ایل ٹرافی کی شاندار رونمائی کی گئی۔
شدید سردی کے باوجود شائقینِ کرکٹ کی بڑی تعداد ٹائمز اسکوائر پہنچ گئی۔ پی ایس ایل ٹرافی کو خصوصی بس کے ذریعے ٹائمز اسکوائر لایا گیا۔
قومی کرکٹرز شان مسعود، سلمان آغا، فہیم اشرف، صائم ایوب، سعود شکیل اور ابرار احمد ٹرافی کے ہمراہ تقریب میں شریک ہوئے۔
تقریب میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی اور سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر نے بھی شرکت کی۔
شائقین نے کھلاڑیوں اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
واضح رہےکہ کچھ روزقبل لارڈزکرکٹ گراؤنڈمیں پہلی بارپی ایس ایل کاروڈشومنعقدکیاگیاتھا۔

Leave a reply