پی ایس ایل پہلاایلیمنٹیر:قلندرزنےکنگزکوشکست دیکرفائنل کی دوڑسے باہرکردیا

0
4

پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل) 10پہلا ایلیمنٹیر لاہور قلندرز نے کراچی کنگزکو 6وکٹوں سےشکست دے کر فائنل کی دوڑسےباہرکردیا۔
لاہورکےقذافی سٹیڈیم میں کھیلےگئےپی ایس ایل کےپہلےایلیمنٹیرکےمیچ میں کراچی کنگزکےکپتان ڈیوڈوارنرنےٹاس جیت کرپہلےبیٹنگ کرنےکافیصلہ کیا،کنگز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے۔جواب میں لاہورقلندرزنے19ویں اوورمیں 4وکٹوں کےنقصان پرہدف حاصل کرلیا۔
کراچی کنگزکی اننگز:
کراچی کنگزکےکپتان ڈیوڈوارنرنےجارحانہ اندازاپنایااور75رنزکےساتھ نمایاں رہےان کی اننگزمیں 8 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔عرفان خان نیازی 18رنزبناکروکٹ گنوابیٹھےجبکہ ٹِم سائیفرٹ بھی16 رنزکےمہمان ثابت ہوئے۔
کنگزکی جانب سےمحمدنبی نےٹیم کو16رنزفراہم کیے،سعدبیگ بھی11 سکور بنانےمیں کامیاب ہوئے۔ جیمز ونس صرف4سکورکےمہمان ثابت ہوئے۔ عباس آفریدی2سکوربناکرپویلین لوٹ گئےجبکہ حسن علی بغیر کھاتہ کھولےآؤٹ ہوگئے۔ان کے علاوہ خوشدل شاہ 27 رنزاورمیرحمزہ 2رنزکےساتھ ناقابل شکست رہے۔
لاہورقلندرزکی جانب سےحارث رؤف نےتین کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی جبکہ شاہین آفریدی نے دوکھلاڑی آؤٹ کئے۔شکیب الحسن، محمد نعیم اور زمان خان نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
لاہورقلندرزکی اننگز:
لاہورقلندرزکی جانب سےاننگزکاآغازاوپنرفخرزمان نےکیا۔انہوں نے 28 گیندوں پر47رنزبنائےان کی اننگزمیں 3چھکےاور5چوکےشامل تھے۔کوشال پریرانے30رنزبنانےمیں کامیاب ہوئےاوربھانوکا راجا پکشا نے23رنزکی اننگز کھیلی۔
لاہورقلندرزکی جانب سےعبداللہ شفیق 65رنزکےساتھ نمایاں رہے۔محمد نعیم 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، آصف علی 1سکور بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
کراچی کنگزکی جانب سےحسن علی نے2کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی جبکہ میر حمزہ اور فواد علی نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
لاہورقلندرزاوراسلام آبادیونائیٹڈدوسرےایلیمنٹیرمیں مدمقابل ہوں گےجوجیتےگاوہ 25مئی کوکوئٹہ کےساتھ فائنل کھیلےگا۔
کراچی کنگزاسکواڈ:
(کپتان) ڈیوڈ وارنر، ٹم سائیفرٹ،جیمز ونس، سعد بیگ، خوشدل شاہ، عرفان خان نیازی، محمد نبی، فواد علی، عباس آفریدی، حسن علی اور میر حمزہ ٹیم میں شامل تھے۔
لاہورقلندرزاسکواڈ:
(کپتان)شاہین آفریدی ، فخر زمان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق، کوشل پریرا، بھانوکا راجا پکشے، شکیب الحسن ، آصف علی، سلمان مرزا، زمان خان اور حارث رؤف ٹیم کاحصہ تھے۔

Leave a reply