پی ایس ایل10:بنگلہ دیش کااپنےکھلاڑیوکیلئے بڑافیصلہ

0
47

پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل)سیزن10کےلئےبنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے اپنے کھلاڑیوں کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا۔
پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)10کامیلہ سجنےمیں چندروزباقی رہ گئے، میگاایونٹ کی ٹرافی کی رونمائی چیمپئنزٹرافی کی طرح کھلےسمندرمیں منفرد انداز کے ساتھ کی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نےلٹن داس، ناہید رانا اور رشاد حسین کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کیلئے نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) دینے کی آمادگی ظاہر کردی ہے۔
وکٹ کیپر بیٹر لٹن داس کو کراچی کنگز نے منتخب کیا جبکہ رشاد حسین لاہور قلندرز کےلئے کھیلے گئے اور پشاور زلمی نے ناہید رانا کواپنے اسکواڈ کا حصہ بنالیا۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے کرکٹ آپریشن انچارج شہریار نفیس کا کہنا ہے کہ بورڈ کھلاڑیوں کو این او سیز دینے کیلئے پُرعزم ہے لیکن پلئیرز کے ورک لوڈ میجنمنٹ کو مدنظر رکھا جائے گا۔
دوسری جانب زمبابوےکاٹیسٹ اسکواڈ15اپریل سےبنگلہ دیش کادورہ کریگا، بنگلہ دیش اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹیسٹ 20 اپریل سے سلہٹ جبکہ دوسرا 28 اپریل سے چٹاگانگ میں کھیلا جائے گا تاہم اس اسکواڈ میں رشاد حسین کا نام شامل نہیں ہے۔
قبل ازیں خبریں آئیں تھی کہ بنگلہ دیشی کرکٹرز کی پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن میں شرکت مشکوک ہے۔

واضح رہےکہ پی ایس ایل10کاافتتاحی میچ 11اپریل کوراولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائےگا،جبکہ میگاایونٹ کافائنل میچ 18مئی کولاہورکےقذافی سٹیڈیم میں ہوگا۔

Leave a reply