
پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل)10کے گروپ میچزمیں اسلام آبادیونائیٹڈنے جیت کاتسلسل برقرار رکھتے ہوئے ملتان سلطانز کو7وکٹوں سےہرا کرپانچویں فتح اپنےنام کرلی۔
ملتان میں کھیلےگئےپی ایس ایل10کےتیرہویں میچ میں ملتان سلطانزکےکپتان محمدرضوان نےٹاس جیت کرپہلےبیٹنگ کرنےکافیصلہ کیامگرفائدہ مندثابت نہ ہوا،ملتان سلطانزنے پہلےبیٹنگ کرتےہوئے مقررہ20 اوورزمیں 5وکٹوں کےنقصان پر168 رنز بنائے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے 169 رنز کا ہدف 17.1 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔
ملتان سلطانزکی اننگز:
ملتان سلطانزکی جانب سےاننگزکاآغازاوپنریاسرخان اورکپتان محمدرضوان نے کیا ،یاسرخان نے29رنزکی اننگزکھیلی اورپویلین لوٹ گئےجبکہ کپتان محمد رضوان بھی 36رنزبناکروکٹ گنوابیٹھے۔عثمان خان نے جارحانہ انداز اپنایا 61رنزبنا کر آؤٹ ہوگئے۔
جارحانہ بلےبازافتخاراحمد10رنزبناکرپویلین لوٹےجبکہ مائیکل بریسویل 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔کامران غلام 13رنزبنانےمیں کامیاب ہوئےکرس جورڈن صرف 6سکوربناکرناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔سلطانز کی جانب سے عثمان خان 61 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
اسلام آبادیونائیٹڈکی جانب سےجیسن ہولڈر، محمد نواز، رائلے میریڈتھ اور شاداب خان نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
اسلام آبادیونائیٹڈکی اننگز:
اسلام آبادیونائیٹڈکی جانب سےاننگزکاآغازاوپنرصاحبزادہ فرحان اور آندرے ہاوس نے کیا۔دونوں نےٹیم کوعمدہ سکورفراہم کیاصاحبزادہ فرحان 22رنزکی اننگزکھیل کرآؤٹ ہوگئے،کولن منرو45رنزبنانےمیں کامیاب ہوئےجبکہ محمدنواز نے 21 رنز بنائے۔یونائیٹڈ کی جانب سے آندرے ہاوس نے 80 رنز کی ناقابلِ شکست باری کھیلی۔
ملتان سلطانز کی جانب سے مائیکل بریسویل، عبید شاہ اور کرس جورڈن نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
ملتان سلطانزاسکواڈ:
(کپتان)محمد رضوان، یاسر خان، عثمان خان، کامران غلام، مائیکل بریسویل، افتخار احمد، کرس جورڈن، طیب طاہر، اسامہ میر، عبید شاہ اورجوشوا لٹل ٹیم میں شامل تھے۔
اسلام آبادیونائیڈاسکوا:
(کپتان)شاداب خان،آندرے ہاوس، صاحبزادہ فرحان، کولن منرو، محمد نواز، حیدر علی، جیسن ہولڈر، عماد وسیم، سعد مسعود، رائلے میریڈتھ اورسلمان ارشاد بھی ٹیم کاحصہ تھے۔
واضح رہےکہ پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل)10 میں اسلام آباد یونائیٹڈ واحد ٹیم ہےجوابھی تک کوئی میچ نہیں ہاری بلکہ مسلسل 5کامیابیاں اپنےنام کیں اورملتان سلطانز اب تک صرف ایک کامیابی اپنے نام کر سکی ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔