پی ایس ایل10:کل کراچی کنگزاورپشاورزلمی ٹکرائیں گے

0
16

پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل)10کےگروپ میچ میں کل کراچی کنگزاورپشاورزلمی کی ٹیمیں ٹکرائیں گی۔
سیٹی بجے گی ، میدان سجے گا،کھیل جمے گا،پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 10 کامیلہ کل سےدوبارہ سجےگا۔
ٹورنامنٹ کاگروپ میچ کل راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلاجائےگامیچ مقامی وقت کےمطابق رات 8بجےشروع ہوگا۔
میگاایونٹ میں غیرملکی کھلاڑی شرکت کےلئے پہنچ گئے،جبکہ ڈیوڈوارنر،ٹم سائفرٹ جیمزونس اورمحمدنبی ایکشن کےلئےبےقرار ہیں۔
کراچی کنگزکی پوزیشن مستحکم 10پوائنٹ کیساتھ دوسری پوزیشن پربرقرارہےجبکہ کنگزپشاورزلمی کےخلاف جیت کرٹاپ 2میں پوزیشن مستحکم کرسکتےہیں۔
پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل) کے بقیہ آٹھ میچز 17سے25 مئی تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں لیگ کے آخری چار میچز کھیلے جائیں گے۔قذافی سٹیڈیم لاہور پلے آف مرحلے کی میزبانی کرے گا جس میں فائنل بھی شامل ہے۔
واضح رہےکہ میگاایونٹ کےمیچز 11 اپریل سے18 مئی تک لاہور ،کراچی، راولپنڈی اور ملتان میں جاری تھےکےبھارتی اشتعال انگیزی کی وجہ سےایونٹ فوری طورپرمعطل کرناپڑاتھاجس کےبقیہ میچزاب 17 سے 25مئی تک زندہ دلان لاہوراورراولپنڈی میں ہونگے۔

Leave a reply