
پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل)سیزن10کےدوسرےمیچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنےپشاورزلمی کو80رنز سےشکست دےدی۔
راولپنڈی کےکرکٹ سٹیڈیم میں کھیلےگئےپاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل )10کےدوسرےمیچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا،کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنےپہلے بیٹنگ کرتےہوئےمقررہ 20اوورزمیں 3وکٹوں کےنقصان پر216رنزبنائے۔217رنزکےہدف کےتعاقب میں پشاورزلمی کی ٹیم 136رنزپرڈھیرہوگئی۔
پشاورزلمی کی اننگز:
پشاورزلمی کی جانب سےصائم ایوب 50 رنزبناکرنمایاں رہےجبکہ دیگرکھلاڑیوں میں حسین طلعت 35،مچل اوون31اورمحمدحارث نے13رنزبنائے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی جانب سےابراراحمدنے4کھلاڑی کوپویلین کی راہ دیکھائی جبکہ محمدعامراورعثمان طارق کی 2،2اورکائل جیمین کی ایک وکٹ حاصل کی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی اننگز:
کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی جانب سےاننگزکاآغازاوپنرفن ایلن اور سعود شکیل نے کیا دونوں نےعمدہ کھیل کامظاہرکرتےہوئے ٹیم کوبڑاسکورفراہم کیا،دونوں نے 88رنزکی پارٹنرشپ قائم کی۔فن ایلن53 رنز بنا کر پویلین لوٹےپھرکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی دوسری وکٹ 151پرگرگئی جب کپتان سعودشکیل 59رنز بناکر وکٹ گنوابیٹھے۔
حسن نواز 41 رنز کرپویلین لوٹ گئےجبکہ مینڈس 35اوررائلی روسو21رنزبناکرناٹ آؤٹ رہے۔
پشاورزلمی کی جانب سےسفیان مقیم ،علی رضااورجوزف نےایک ایک شکارکیا۔
پشاور زلمی اسکواڈ:
بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، محمد حارث، ٹام کوہلر کیڈمور، میکس برینت، مچل اون، حسین طلعت، الزاری جوزف، محمد علی، سفیان مقیم اور علی رضا ٹیم کاحصہ تھے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرزا سکواڈ:
فن ایلن، حسن نواز، کوسل مینڈس، سعود شکیل (کپتان)، ریلی روسو، شعیب ملک، فہیم اشرف، کائل جیمی سن، ابرار احمد، محمد عمراورعثمان طارق بھی ٹیم میں شامل تھے۔
یادرہےکہ پی ایس ایل 10کےافتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہورقلندرزکوشکست دےکرٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغازکیاہے۔
آسٹریلین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ:پاکستان نےمیدان مارلیا
اپریل 18, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔