
پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 10کے19ویں میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آبادیونائیٹڈکو88شکست دےدی۔
لاہورکےقذافی سٹیڈیم میں کھیلےگئےپی ایس ایل کےگروپ میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈکےکپتان شاداب خان نےٹاس جیت کرفیلڈنگ کافیصلہ کیاجوکہ مثبت ثابت نہ ہوا،لاہورقلندرزنےپہلےبیٹنگ کرتےہوئےمقررہ 20اوورزمیں 6 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز اسکور کیے۔ہدف کےتعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈکی ٹیم 121رنزپرڈھیرہوگئی۔
اسلام یونائیٹڈکی اننگز:
اسلام آبادیونائیٹڈکی جانب سےسلمان آغانے36رنزکی اننگزکھیلی اورپویلین لوٹ گئےجبکہ کپتان شاداب خان بھی13رنزکےمہمان ثابت ہوئے،نسیم شاہ 11سکورفراہم کرنےمیں کامیاب ہوئے۔
صاحبزادہ فرحان 9سکوربناکر وکٹ گنوابیٹھے،حیدرعلی نے5سکورفراہم کیےعماد وسیم صرف 2سکور کےمہمان ثابت ہوئےجبکہ اعظم خان 1سکور بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ بین ڈوارشوئس 1 بھی 1سکورکےمہمان ثابت ہوئے۔جبکہ جیسن ہولڈر بغیرکھاتہ کھولےپویلین لوٹے،یونائیٹڈ کی جانب سے آندے ہاؤس 41 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
لاہورقلندرزکی جانب سےحارث رؤف نے4کھلاڑی شکارکیےسکندر رضا نے 3 کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی اور شاہین شاہ آفریدی، آصف آفریدی اور ٹام کرن نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
لاہورقلندرزکی اننگز:
لاہورقلندرزکی جانب سےاوپنرفخرزمان نےاننگزکاآغازکیااور44رنزبناکرنمایاں رہےجبکہ سکندر رضا نے 39 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔ڈیرل مچل 28رنزبنا کر وکٹ گنوابیٹھے۔
محمدنعیم نے25رنزکی اننگزکھیلی ،عبداللہ شفیق22سکورفراہم کرسکےجبکہ آصف علی بغیر کھاتہ کھولےپویلین لوٹ گئے،سیم بلنگز 17 گیندوں پر 38 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
اسلام آبادیونائیٹڈکی جانب سے عماد وسیم اور جیسن ہولڈر نے 2، 2 شکارکیےجبکہ بین ڈوارشوئس نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
لاہورقلندرزکااسکواڈ:
(کپتان) شاہین شاہ آفریدی، فخر زمان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق، ڈیرل مچل، سیم بِلنگز ، سکندر رضا، آصف علی، ٹام کرن، حارث رؤف اورآصف آفریدی ٹیم کاحصہ تھے۔
اسلام آبادیونائیٹڈاسکواڈ:
(کپتان)شاداب خان،آندرے ہاؤس، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا، عماد وسیم، حیدر علی، جیسن ہولڈر، اعظم خان ، بین ڈوارشوئس، نسیم شاہ اور حنین شاہ بھی ٹیم میں شامل تھے۔
پی ایس ایل10:گلیڈی ایٹرزنےسلطانزکو10وکٹوں سےمات دیدی
اپریل 30, 2025پی ایس ایل10:دومیچوں کاشیڈول اوروینیوتبدیل
اپریل 29, 2025پی ایس ایل10:گلیڈی ایٹرزنےزلمی کو64رنزسےشکست دیدی
اپریل 28, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔
آرکائیوز
تاریخ سے دریافت کریں۔
پیر | منگل | بدھ | جمعرات | جمعہ | ہفتہ | اتوار |
---|---|---|---|---|---|---|
1 | 2 | 3 | 4 | |||
5 | 6 | 7 | 8 | 9 | 10 | 11 |
12 | 13 | 14 | 15 | 16 | 17 | 18 |
19 | 20 | 21 | 22 | 23 | 24 | 25 |
26 | 27 | 28 | 29 | 30 | 31 |