
پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل)10کے اہم ایلیمینٹر سے قبل ریشاد حسین نے لاہورقلندرزکودوبارہ جوائن کرلیا۔
پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل)10کامیگاایونٹ اپنےاختتام کی جانب گامزن ہے۔ایسےمیں بنگلہ دیش کے لیگ اسپنر ریشاد حسین نے قومی ذمہ داری مکمل کرنے کے بعد لاہور قلندرز اسکواڈ کو دوبارہ جوائن کرلیا ہے اور وہ پی ایس ایل 2025 کے انتہائی اہم ایلیمینٹر میچ میں کراچی کنگز کے خلاف انتخاب کے لیے دستیاب ہوں گے۔
ریشاد نے لاہور قلندرز کے ساتھ اپنے ڈیبیو سیزن میں فوری اثر ڈالا ہےاور بولنگ اٹیک میں توانائی اور کنٹرول کا بہترین امتزاج فراہم کیا ہے۔
صرف پانچ میچز میں وہ 9 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں اور 16.44 کی اوسط سے ان کی کارکردگی یہ ظاہر کرتی ہے کہ وہ اہم مواقع پر وکٹ لینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔
ان کی واپسی قلندرز کے لیے بروقت تقویت ہے، جو اب ٹورنامنٹ کے ناک آؤٹ مرحلے میں ایک بڑے مقابلے کی تیاری کر رہے ہیں۔
ایشیاکپ 2025کاممکنہ وینیواورشیڈول جاری
جولائی 2, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔