پی ایس ایل10:دومیچوں کاشیڈول اوروینیوتبدیل

0
4

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل)10  کے دومیچزکےشیڈول اور وینیو میں تبدیلی کردی گئی۔
پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 10 کاایونٹ جاری ہے۔ٹورنامنٹ میں اسلام آبادیونائیٹڈکی ٹیم بغیرکسی شکست کےپوائنٹس ٹیبل پرپہلےنمبرپرموجودہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی )کی جانب سےجاری کردہ بیان میں کہاگیاکہ یکم مئی کوملتان سلطانز اور کراچی کنگزکےدرمیان ملتان میں ہونےوالامیچ اب لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلاجائےگا۔میچ مقامی وقت کےمطابق سہ پہرتین بجےشروع ہوگا۔
اس سے قبل یہ میچ ڈے میں ملتان سٹیڈیم میں کھیلا جانا تھا۔ قذافی سٹیڈیم میں یکم مئی کو ڈبل ہیڈر ہوگا۔ یکم مئی کو رات میں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان بھی میچ ہوگا۔
اسی طرح 11مئی کوملتان سلطانزاورکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکامیچ بھی ری شیڈول کردیاگیا، یہ میچ 10 مئی کو ڈے میں ملتان میں شیڈول تھا۔ شیڈول میں تبدیلی کئی بار مشاورت کے بعدکی گئی۔
تبدیلی کا فیصلہ آپریشنل آسانی اور حالیہ ہیٹ ویو کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
پی سی بی کا کہنا ہےکہ یکم مئی کو ملتان کے میچ کے ٹکٹ واپس کر دیے جائیں گے جب کہ لاہور میں یکم مئی کے ٹکٹ ہولڈر اب ڈبل ہیڈر انجوائے کریں گے۔ ملتان میں 10 مئی کے میچ کے ٹکٹ 11 مئی کو کارآمد ہوں گے۔

Leave a reply