پی سی بی سےاختلافات:ہیڈکوچ گیری کرسٹن مستعفی

0
77

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)سےاختلافات کےباعث قومی کرکٹ ٹیم کےہیڈکوچ گیری کرسٹن اپنے عہدےسےمستعفی ہوگئے۔
ذرائع کےمطابق وائٹ بال ٹیم کےہیڈکوچ گیری کرسٹن نےاستعفیٰ دے دیا، گیری کرسٹن نےپی سی بی سےاختلافات کےباعث استعفیٰ دیا۔
ذرائع نے بتایا کہ گیری کرسٹن نے اپنے معاہدے کے مطابق پاکستان میں موجودگی سے بھی انکار کیاتھا، انہوں نے کسی بھی سیریز یا ٹوور سے ایک ہفتہ قبل پاکستان ٹیم کا کیمپ جوائن کرنے کا کہا حالانکہ معاہدہے کے مطابق انہیں سال میں ایک مہینہ چھٹیوں کی اجازت تھی اور گیارہ ماہ قومی ٹیم کی سپر ویژن کرنا تھی۔
گزشتہ روز اس قسم کی خبریں سامنے آئی تھیں کہ گیری کرسٹن اور پی سی بی کے درمیان ٹیم سلیکشن اور سپورٹ اسٹاف کے معاملے پر شدید اختلافات ہیں اور گیری کرسٹن نے مطالبات نہ ماننے کی صورت میں دورہ آسٹریلیا میں ٹیم کے ساتھ نہ جانے کی دھمکی دی تھی۔
پی سی بی نے اپنے موقف پر قائم رہتے ہوئے گیری کرسٹن کی دھمکیوں میں نہ آنے کا فیصلہ کیا  اور حکام اس بات پر ڈٹ گئے ہیں کہ جو فیصلہ کرنا وہ گیری کرسٹن نے کرنا ہے۔
گیری کرسٹن کواپریل میں پاکستان ٹیم کاہیڈکوچ مقررکیاگیاتھا،گیری کرسٹن ٹی 20ورلڈکپ میں قومی کرکٹ ٹیم کےہیڈکوچ تھے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈنےگیری کرسٹن کااستعفیٰ منظورکرلیا،دورہ آسٹریلیامیں جیسن گلیسپی ٹیم کےہیڈکوچ ہوں گے۔ جیسن گلیسپی کوقومی ٹیم کاعبوری ہیڈکوچ مقررکردیاگیا،جیسن گلیسپی کودورہ آسٹریلیاکےلئے عبوری ہیڈکوچ مقررکیاگیاہے۔

Leave a reply