پی سی بی سے راہیں جدا کرنے کے بعد محمد حفیظ کھل کر سامنے آگئے
پاکستان ٹوڈے: پی سی بی سے راہیں جدا کرنے کے بعد محمد حفیظ کھل کر سامنے آگئے،سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئےسابق کپتان محمد حفیظ نے مداحوں کو آگاہ کیا کہ بطور ڈائریکٹر پی سی بی کے ساتھ مثبت اصلاحات کی کوشش کی تاہم بدقسمتی سے نئی مینجمنٹ نے میری 4 سالہ تقرری کو محض 2 ماہ میں ختم کردیا۔حفیظ نے لکھا کہ ہمیشہ کی طرح خود کو عوام کی عدالت میں پیش کرتا ہوں، آئندہ آنے والے دنوں میں دورہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں شکستوں کی وجوہات کے علاوہ دیگر حقائق بھی عوام کے سامنے رکھوں گا۔
محمد حفیظ کا مزید کہنا تھا کہ ہمیشہ وقار اور فخر کے ساتھ پاکستان کو ترجیح دی اور نمائندگی کی، پاکستان کرکٹ کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات ہیں۔واضح رہے کہ 15 فروری کو بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ محمد حفیظ نے بطور ٹیم ڈائریکٹر عہدہ چھوڑ دیا ہے۔بحیثیت ٹیم ڈائریکٹر حفیظ کے دور میں پاکستان کو آسٹریلیا کے حالیہ دورہ ٹیسٹ میں 0-3 سے شکست
کا سامنا کرنا پڑا اور اس کے علاوہ نیوزی لینڈ میں 5 میچوں کی ٹی20 سیریز میں بھی 1-4 سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔
قبل ازیں دورہ نیوزی لینڈ کے دوران قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور ڈائریکٹر کے درمیان تناؤ پیدا ہوگیا تھا، محمد حفیظ کھلاڑیوں کو غیر ملکی ٹی20 لیگز کیلئے (این او سی) نہ دینے پر بضد تھے جبکہ پرفارمنس سے بھی خوش نہیں تھے۔واضح رہے کہ سابق ٹیسٹ کپتان حفیظ نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 55 ٹیسٹ، 218 ون ڈے اور 119 ٹی20 مقابلوں میں 12 ہزار 780 رنز بنائے جبکہ 253 وکٹیں حاصل کیں۔
آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کاممکنہ شیڈول سامنےآگیا
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
بیکری مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
مئی 27, 2024 -
فخرپاکستان ارشدندیم پرانعامات کی برسات کاسلسلہ جاری
اگست 16, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔