پی سی بی نےڈومیسٹک کرکٹ کیلئےنئی فٹنس پالیسی متعارف کرادی

0
3

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے ڈومیسٹک کرکٹ کیلئےنئی فٹنس پالیسی متعارف کرادی۔
پی سی بی کے لیڈاسٹرنتھ اینڈکنڈیشننگ کوچ یاسرملک کاکہناتھاکہ سیزن سےپہلے تمام ریجنل کھلاڑیوں کےفٹنس ٹیسٹ کو لا زم قراردیاگیاہے،کوچزاگست میں 400ریجنل کھلاڑیوں کافٹنس جائزہ لیں گے، ڈیپارٹمنٹل کرکٹ ٹیموں کیلئےبھی فٹنس ٹیسٹ لازم قراردیاگیا۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ پہلی دفعہ پی سی بی ڈیپارٹمنٹل ٹیموں کےفٹنس ٹیسٹ بھی خود لے گا،پاتھ ویزاورایج گروپ کرکٹ کےلئےبھی نئی فٹنس پالیسی متعارف کروائی گئی ہے،ڈومیسٹک کرکٹرزکیلئےفٹنس ٹیسٹ پہلی دوکوشش میں پاس کرناضروری ہے،ڈومیسٹک کرکٹ ٹیلنٹ کی نرسری ہے،معیارپرسمجھوتانہیں ہوگا۔

Leave a reply