پی سی بی چیمپئنزٹرافی ٹورنامنٹ کےانعقادکیلئے ہرلحاظ سے تیار ہے، محسن نقوی

0
5

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈمحسن نقوی نےکہاہےکہ کرکٹ میں سیاست کےخلاف ہوں، پی سی بی چیمپئنزٹرافی ٹورنامنٹ کےانعقادکےلئے ہرلحاظ سےتیارہے۔پہلےدن سےہی پاکستان اورکرکٹ کی جیت کی بات کررہاہوں۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) محسن نقوی کی زیرصدارت گورننگ بورڈکا76واں اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں گورننگ بورڈکےگزشتہ اجلاس کےفیصلوں کی توثیق کی گئی،اجلاس کوآئی سی سی چیمپئنزٹرافی ٹورنامنٹ پراب تک کی پیش رفت سےآگاہی دی گئی۔
اجلاس کوقذافی سٹیڈیم،نیشنل سٹیڈیم ،راولپنڈی سٹیڈیم کی تعمیرنوپرہونےوالی پیشرفت پربریفنگ دی گئی۔گورننگ بورڈنےسٹیڈیمزکی تعمیرنوکےکام پراطمینان کااظہارکیا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نےگورننگ بورڈکوچیمپئنزٹرافی سےمتعلق اعتمادمیں لیا ،اراکین نےآئی سی سی چیمپئنزٹرافی سےمتعلق محسن نقوی کےاصولی موقف کوسراہا۔
اس موقع پرگفتگوکرتےہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کاکہناتھاکہ پہلےدن سےہی پاکستان اورکرکٹ کی جیت کی بات کررہاہوں،پی سی بی چیمپئنزٹرافی ٹورنامنٹ کےانعقادکےلئے ہرلحاظ ہے تیار ہے، چیمپئنزٹرافی کےلئے ہرطرح کی تیاریاں مکمل ہیں،پاکستان کےاصولی موقف کوہرکسی نے سراہا ہے، چیمپئنزٹرافی ٹورنامنٹ پاکستان کی عزت ہےکوئی حرف نہیں آنےدینگے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ تمام ٹیموں کودل کی گہرائیوں سےخوش آمدیدکہیں گے،پاکستانی تمام ٹیموں کواپنے گراؤنڈزپرکھیلتاہوادیکھناچاہتےہیں،کرکٹ میں سیاست کے خلاف ہوں،یہ کھیل ہےجس سےکروڑوں شائقین محبت کرتےہیں،کھیل کوکھیل رہناچاہیے،چیمپئنزٹرافی ٹورنامنٹ سےقبل سٹیڈیمزکی تعمیرنوکاکام مکمل ہوجائے گا ،پوری ٹیم دن رات سٹیڈیمزکی تعمیرنوپرمحنت سےکام کررہی ہے۔

Leave a reply