پی سی بی کااہم اقدام: اپنا لائیو سٹریمنگ پلیٹ فارم لانچ کر دیا

0
4

شایقین کرکٹ کےلئےاہم خبر،پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے اپنا لائیو سٹریمنگ پلیٹ فارم لانچ کر دیا۔
’پی سی بی لائیو‘ کرکٹ بورڈ کی پہلی او ٹی ٹی سروس ہے۔جس کامقصد کرکٹ شائقین کو لائیو میچز دیکھنے کی سہولت دینا ہے،پہلے مرحلے میں برطانوی شائقین کو لائیو میچز کی سہولت دی جا رہی ہے۔’’پی سی بی لائیو‘‘ بتدریج دنیا کے تمام خطوں میں دستیاب ہو گا۔
او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر پہلی لائیو سیریز ساؤتھ افریقہ اور پاکستان کی ہو گی، اکتوبر کے آخری ہفتے میں پی سی بی لائیو کی موبائل ایپلیکیشن بھی دستیاب ہوگی ،یوں شائقین کرکٹ موبائل فون اور سمارٹ ڈیوائسز پر بھی میچز دیکھ سکیں گے ،پاکستانی کرکٹ ٹیموں کے تمام میچز براہِ راست نشر ہوں گے۔ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز دیکھنے کی سہولت دستیاب ہوگی۔پی ایس ایل سمیت منتخب ڈومیسٹک مقابلے بھی نشر کیے جائیں گے۔
صارفین پی سی بی کے آرکائیو مواد تک بھی رسائی حاصل کر سکیں گے۔کھلاڑیوں کے انٹرویوز، دستاویزی فلمیں اور تازہ اپڈیٹس بھی دستیاب ہوں گی۔

Leave a reply