پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 2024-25 میں تین نئے چیمپئنز ٹورنامنٹس کا اعلان کردیا۔
تینوں فارمیٹس میں چیمپئنز کپ ون ڈے ، چیمپئنز کپ ٹی ٹوئنٹی اور چیمپئنزفرسٹ کلاس کپ منعقد ہونگے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کاکہناتھاکہ نئے سیزن کاآغاز یکم ستمبر کو چیمپئنز کپ ون ڈے ٹورنامنٹ سے ہوگا۔ان ٹورنامنٹس کا مقصد ہماری کرکٹ کو انٹرنیشنل معیار کے مطابق لانا ہے۔ ہماری موجودہ رینکنگ پاکستان کی حقیقی صلاحیت کی عکاسی نہیں کرتی ، اصل مقام بحال کرنا ہے، پاکستان کرکٹ کے مستقبل سے بہت پر ُامید ہوں ۔
محسن نقوی کامزیدکہناتھاکہ اس سیزن میں پاتھ وے اورڈویلپمنٹ سطح پر مجموعی طور پر تیرہ ہزار میچ کھیلے جائیں گے۔ نئے ڈومیسٹک سیزن میں فرسٹ کلاس اور دیگر میچوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگا،ڈومیسٹک کھلاڑیوں کے معاوضوں اور میچ فیس میں بھی اضافہ کردیاگیا۔کیٹگری ون کے کھلاڑی کو ساڑھے پانچ لاکھ روپے ملیں گے ، پچھلے سیزن میں یہ معاوضہ تین لاکھ روپے تھا۔
آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کاممکنہ شیڈول سامنےآگیا
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔