
تحریک انصاف کےاحتجاج کےدوران گرفتار ہونے والے افراد نے ہوشر باانکشافات کردئیے۔
پولیس ذرائع کےمطابق اسلام آبادمیں احتجاج کےدوران پی ٹی آئی کےگرفتار کارکنوں میں سےایک شخص نےبتایاکہ ہمیں 50 ہزار روپے دیے گئے تھے اور دھرنا دینے کا وعدہ لیا گیا تھا، پی ٹی آئی قیادت کے بھاگنے کے بعد ہم بھی بھاگنے لگے تو پولیس نے ہمیں گرفتار کر لیا۔
ایک اورشخص نےبتایاکہ میں ایک ہوٹل میں کام کرتاہوں ،تحریک انصاف والے وہاں آئے توکہاکہ ہمارے بندوں کوکھانادو،میں نے شرپسندوں کو کھانا دیا تو انہوں نے وہاں توڑ پھوڑ کی اور بھاگ گئے اور پولیس مجھے پکڑ کر لے گئی۔
تیسرےشخص نےبتایاکہ مجھےکےپی سےاپنےکام کی غرض اسلام آبادآناتھاتو ٹرانسپورٹ کا مسئلہ ہونے کی وجہ سےمیں ان شرپسندوں کی گاڑی میں بیٹھ گیا، گاڑی میں بیٹھ کر پریشان ہو گیا کیونکہ ان کے حلیے عجیب و غریب تھے، ان کے پاس ڈنڈے، پتھر اور اسلحہ تھا، پولیس نے جب ان کی گاڑی کو روکا تو انہوں نے رکنے کے بجائے پولیس پر حملہ کیا اور گاڑی بھگا کر لے گئے، ٹول پلازہ پرپہنچنے پر شرپسندوں نے جلاؤ گھیراؤ شروع کر دیا، میں نے بہت مشکل سے جان بچائی۔
پولیس ذرائع کے مطابق بڑی تعداد نے پی ٹی آئی سے نظریاتی وابستگی سے انکار کرتے ہوئے خود کو غریب ا ور لاچار قرار دیا۔
پولیس نے ان انکشافات کو زیر دفعہ 161 بیانات کا حصہ بنا دیا ہے جن کی مجسٹریٹ کے رو برو تصدیق ہونا ضروری ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس
اپریل 24, 2024 -
وزارت داخلہ کی جانب سےچیف سیکرٹری خیبرپختونخواکومراسلہ
نومبر 21, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔