پی ٹی آئی اورحکومتی مذاکراتی کمیٹیوں کےاجلاس کاشیڈول تبدیل

0
23

تحریک انصاف اورحکومتی مذاکراتی کمیٹیوں کےاجلاس کاشیڈول تبدیل کردیاگیا۔
مذاکرات کاتیسرادور16جنوری کوصبح ساڑھے11بجےان کیمرہ ہوگا،سپیکرقومی اسمبلی نےاس سے قبل15جنوری کواجلاس طلب کیاتھا۔
ذرائع کےمطابق ارکان کےاصرارپراجلاس کی تاریخ تبدیل کی گئی،اجلاس میں تحریک انصاف تحریری مطالبات پیش کرےگی۔
اجلاس کی صدارت سپیکرقومی اسمبلی ایازصادق کریں گے۔
واضح رہےکہ اب تک حکومت اورپی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کےدواجلاس سپیکرقومی اسمبلی ایازصادق کی زیرصدارت منعقدہوچکےہیں جن میں پی ٹی آئی نے9مئی اور26نومبرواقعات پرجوڈیشل کمیشن کامطالبہ کیا،پی ٹی آئی کمیٹی نےبانی سمیت تحریک انصاف کےتمام کارکنان کی رہائی کامطالبہ بھی کیا۔

Leave a reply