پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں، یہ مذاکرات پر یقین نہیں رکھتے، یہ این آر او چاہتے ہیں،عظمیٰ بخاری

0
28

صوبائی وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نےکہاہےکہ تحریک انصاف سیاسی جماعت نہیں، یہ مذاکرات پر یقین نہیں رکھتے، یہ این آر او چاہتے ہیں۔
اپنےبیان میں صوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری کاکہناتھاکہ پنجاب اسمبلی میں 30 افراد کی فہرست جمع کروائی گئی تھی، اسمبلی چوک چوراہا تو نہیں تھا کہ جو چاہتا گھس آتا۔ جتنے لوگ ساتھ آئے تھے انہوں نے گارڈ کو دھکے مارے، دروازے توڑے، زبردستی اندر گھس گئے، یہ انسانوں کی طرح سیاسی سرگرمیاں کیوں نہیں کرسکتے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ اسمبلی حدود میں جو زبان استعمال کی گئی، اس کے باوجود حکومت نے ردعمل نہیں دیا، سروس ایریا میں محسن نقوی کے خلاف شفیع جان نے گھٹیا زبان استعمال کی۔ہم ایکشن لیتے تو کہتے مہمان تھے، گاڑی چیک کرتے تو کہتے مہمان کی توہین کردی، ہم ان کی بدتمیزی، گھٹیا جملوں کو نظرانداز کریں تو بھی ہمارا جرم کہلاتا ہے۔
عظمیٰ بخاری کاکہناتھاکہ تحریک انصاف کو جمہوری حق کے استعمال کا پورا حق ہے، پنجاب کے تمام ضمنی انتخابات مسلم لیگ ن نے جیتے ہیں، ہم چاہتے ہیں جلد از جلد بلدیاتی انتخابات ہوں تاکہ انہیں واپسی کا راستہ دکھایا جاسکے۔وہ مطالعاتی دورہ پر لاہور آئے تھے، واپسی جانے کا دل نہیں کر رہا تھا، یہ سیاسی جماعت نہیں، یہ مذاکرات پر یقین نہیں رکھتے، یہ این آر او چاہتے ہیں۔

Leave a reply