پی ٹی آئی فی الحال آئینی ترامیم پرووٹ نہیں کرےگی،بیرسٹرگوہر

0
43

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہرنےکہاہےکہ پی ٹی آئی فی الحال آئینی ترامیم پرووٹ نہیں کرےگی۔
خیبرپختونخواہاؤس اسلام آبادمیں تحریک انصاف کےچیئرمین بیرسٹرگوہرکاپریس کانفرنس کرتےہوئے کہناتھاکہ بانی پی ٹی آئی قیدتنہائی میں ہیں،عمران خان کوبہنوں اورانتظارپنجوتھہ کی گرفتاری کا علم نہیں تھا،3اکتوبرکےبعدآج بانی پی ٹی آئی سےملاقات ہوئی ہے،عمران خان نےبتایاپانچ دن تک سیل میں بجلی نہیں تھی،بانی پی ٹی آئی صحت منداورانکےحوصلےبلندہیں،عمران خان نےپانچ دن تک ایکسرسائزنہیں کی اوراخباربھی نہیں دیاگیا۔
بیرسٹرگوہرکامزیدکہناتھاکہ بانی پی ٹی آئی کوجس اندازمیں رکھاگیااس کی پرزورمذمت کرتےہیں،مطالبہ کرتےہیں بانی پی ٹی آئی کےحقوق کاخیال رکھاجائے،عمران خان نےکہاآئین وقانون کی بالادستی کےلئے100سال بھی جیل میں گزارلوں گا،بانی نےکہاکسی صورت قوم کی خودداری پرسمجھوتہ نہیں کرونگا،عمران خان نےکارکنوں اورقوم سےپرامن رہنےکی اپیل کی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کاکہناتھاکہ بانی پی ٹی آئی کوآئینی ترامیم کےحوالے سےآگاہ کیا،مولاناسےملاقات اورگفتگوپربانی پی ٹی آئی کوآگاہ کیا،عمران خان نےہماری اورمولاناکی گفتگوکومثبت لیاہے،سیریس معاملہ ہے،مولاناسےبات چیت جاری رکھیں گے،کوشش کریں گےپیرکوبانی پی ٹی آئی سےدوبارہ ملاقات کریں،اگرآپ لوگوں کواغواکریں گےتوآئینی ترامیم کاکوئی فائدہ نہیں،حکومت کوشش کرتی ہےاتفاق رائےپیداکرےہربندےکی بات سنے،جب تک بانی کےواضح احکامات نہیں آتےپیشرفت نہیں کرینگے،پی ٹی آئی فی الحال آئینی ترامیم پرووٹ نہیں کرےگی۔

Leave a reply