
پی ٹی آئی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نےکہاکہ بات پھر احتجاج کی طرف جانے والی ہے۔
پشاورمیں پریس کانفرنس کرتےہوئےتحریک انصاف کےسیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کاکہناتھاکہ پی ٹی آئی قیادت کوجھوٹےمقدمات میں جیل میں رکھا گیا،فیصلہ ہواتھا6لوگ ریگولربانی پی ٹی آئی سےملیں گے،عدالتی آرڈرزکی خلاف ورزی کی گئی،ہم کئی بارعدالت گئے،ملاقاتیں عدالتی حکم پررکھی جاتی تھیں،عمران خان پر ملاقاتوں پر پابندی قابل افسوس ہے ، بانی پی ٹی آئی کےساتھ 6 میں سےصرف ایک ملاقات کا موقع ملا ہے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ بانی پی ٹی آئی پر تمام کیسز جھوٹ پر مبنی ہے عدالتوں کے احکامات ہوا میں اڑا دیے گئے ہیں، اپنی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ ملاقاتوں کا تسلسل بھی ختم کیا گیا ہے،وکلاء کو بھی عمران خان سے ملاقات کے لئے نہیں چھوڑ تے ،بات پھر احتجاج کی طرف جانے والی ہے، بانی پی ٹی آئی کی صحت روز بروز بگڑ رہی ہے،بانی پی ٹی آئی کا ذاتی معالج سے علاج کروایا جائے، قیدی کو حقوق ملناچاہیے، ہمارے وقت میں رمضان احساس پروگرام کے تحت پندرہ ہزار روپے دئیےگئےتھے، وزیر اعظم کی طرف سے پانچ ہزاررمضان پیکج دینا مذاق ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔