تحریک انصاف نےشیرافضل مروت کی پارٹی رکنیت ختم کردی،نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔
تحریک انصاف نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کےمطابق شیر افضل مروت کو پاکستان تحریک انصاف سے نکال دیا گیاہے،شیر افضل مروت کو نوٹس بھیجا گیا تھا کہ وہ اپنے بیانات پر محتاط رہیں۔
پی ٹی آئی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل فردوس شمیم نقوی کاکہناہےکہ ان کے بیانات، میڈیا سے گفتگو ،ٹویٹس سے متعلق ایک کمیٹی بنائی گئی تھی،کمیٹی اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ شیر افضل مروت پارٹی کے ضوابط اور اصولوں کا احترام نہیں کرتے،شیر افضل مروت خود کو پارٹی قوانین سے بالاتر سمجھتے ہیں، جس کے نتیجے میں پارٹی کی ساکھ اور بیانیے پر بُرا اثر پڑا۔
فردوس شمیم نقوی کامزیدکہناہےکہ کمیٹی کی تحقیقاتی رپورٹ اور ان کے حالیہ بیانات اور موصولہ شکایات کی بنا پر کمیٹی نے ان کی رکنیت کی منسوخی کی سفارش کی ہے،شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کی منظوری بانی چیئرمین نے دی ہے۔کمیٹی سمجھتی ہے شیر افضل مروت باعزت انسان ہیں انہیں قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دے دینا چاہیے، شیرافضل مروت نے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار کے طور پر نشست جیتی تھی انہیں الیکشن لڑنا چاہیے۔
26ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج
دسمبر 26, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔