پی ٹی آئی کااحتجاج:4رینجرزاہلکارشہید،اسلام آبادمیں فوج طلب،گولی مارنے کا حکم

0
15

تحریک انصاف کےاحتجاج میں شامل شرپسندعناصرنےسرنگرہائی وےپررینجر ز اہلکاروں پرگاڑی چڑھا دی جس سےرینجرزکے4جوان شہیدجبکہ 5زخمی اور پولیس کے2اہلکارزخمی ہوگئے۔کسی بھی ناخوشگوارواقع سے نمٹنےکےلئےاسلام آبادمیں فوج کوطلب کرلیاگیاشدت پسندوں کودیکھتےہی گولی مارنے کاحکم بھی دےدیاگیا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورکی قیادت میں صوابی سےقافلہ اسلام آبادکےلئے رواں دواں ہے،جوکہ راستےمیں رکاوٹیں توڑتےاورسیکیورٹی اہلکاروں پرتشددکرتےہوئےآگےبڑھ رہاہے،اس لانگ مارچ میں کچھ ایسے دلخراش واقعات رونماہوئےہیں کہ جس میں ایک پولیس اہلکارکوشہیدکیاگیا۔
ذرائع کےمطابق اسلام آبادکےقریب سرنگرہائی وےپرقافلہ میں موجود شر پسندوں نےقانون نافذ کرنے والے اداروں کےاہلکاروں پر گاڑی چڑھادی جس کےنتیجےمیں رینجرزکے4جوان شہیدجبکہ 5اہلکارزخمی ہوئےاورپولیس کے2 اہلکاربھی زخمی ہوئے۔
ذرائع کاکہناہےکہ اب تک شرپسندوں کی مختلف کارروائیوں میں تقریباً 100 سے زائداپولیس ہلکارزخمی ہوچکےہیں،جن میں متعدد شدید زخمی ہیں۔
ذرائع کےمطابق حکومت نےحالات کودیکھتےہوئےآئین کےآرٹیکل 245 کے تحت اسلام آبادمیں فوج طلب کرلی اورواضح کیا گیا ہے کہ قانون توڑنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا جبکہ انتشار پھیلانے والوں کو موقع پر گولی مارنے کے واضح احکامات دے دیے گئے ہیں۔

Leave a reply