پی ٹی آئی کاعمران خان کےکیسوں کی سماعتوں پرنہ پہنچنےوالےعہدیداروں کونوٹس

تحریک انصاف نےعمران خان کےکیسوں کی سماعتوں پرنہ پہنچنے والے ٹکٹ ہولڈر اور تنظیمی عہدیداروں کونوٹس کردیا۔
نوٹس پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے جاری کیےجس میں پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر اور تنظیمی عہدیداروں سےبانی پی ٹی آئی عمران خان کےکیسوں کی سماعتوں پر نہ پہنچنے پرجواب طلب کیاگیا۔
نوٹس کے متن میں کہا گیا کہ 21 اگست کو پارٹی کی ہدایت کے مطابق اڈیالہ جیل اور سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانتوں کی سماعت کے موقع پر ٹکٹ ہولڈرز، اسٹیک ہولڈرز اور تنظیمی عہدیداروں کو اپنی موجودگی یقینی بنانا تھی۔
افسوس کے ساتھ یہ نوٹ کیا گیا کہ متعدد ذمہ داران مقررہ ہدایات پر عمل نہ کرسکے اور اپنی حاضری نہیں دی، اس سلسلے میں تمام متعلقہ افراد کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنی غیر حاضری کی تحریری وضاحت 24 گھنٹے کے اندر اندر چیف آرگنائزر آفس پاکستان تحریک انصاف پنجاب کو ارسال کریں۔
نوٹس میں مزیدکہاگیاکہ اگرجواب تسلی بخش نہ ہوا توپارٹی ضابطۂ اخلاق کے مطابق ان افراد کے خلاف سخت تنظیمی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔