پی ٹی آئی کامینارپاکستان گراؤنڈمیں جلسےکیلئےعدالت سےرجوع

0
6

تحریک انصاف نے مینارپاکستان گراؤنڈمیں جلسےکےلئےعدالت سےرجوع کرلیا۔
درخواست پی ٹی آئی کے نائب صدر اکمل خان باری نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی۔
درخواست میں مؤقف اختیارکیاگیاکہ22 مارچ کو قانون اور آئین کے مطابق جلسہ کرنا چاہتے ہیں، پر امن جلسے کی اجازت نہیں دی جارہی ۔
درخواست میں استدعاکی گئی کہ عدالت مینار پاکستان میں 22 مارچ کو جلسے کی اجازت دے۔
واضح رہےکہ پی ٹی آئی نے19فروری کوڈپٹی کمشنرلاہورکومینارپاکستان جلسےکی اجازت کےلئے درخواست دی تھی۔

Leave a reply