پی ٹی آئی کاپنجاب میں پھر احتجاج اورکارکنان کو متحرک کرنے کا فیصلہ

0
14

تحریک انصاف نےحکومت کوٹف ٹائم دینےکےلئےپنجاب میں پھر احتجاج اورکارکنان کو متحرک کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کےمطابق پنجاب میں ورکرز کنونشن اور احتجاج کے ذریعے سیاسی سرگرمیاں شروع کی جائے گی ۔ پنجاب کے مختلف اضلاع میں مہنگائی اور حکومت کے خلاف احتجاج کئے جائے گے ۔سینٹرل پنجاب میں 20 فروری اور ساؤتھ پنجاب میں 21 فروری کو احتجاج کیا جائے گا ۔نارتھ پنجاب میں 22 اور ویسٹ پنجاب میں 23 فروری کو احتجاج کئے جائے گے ۔
ذرائع کاکہناہےکہ احتجاج کے لئے آج سے ڈور ٹو ڈور رابطہ مہم شروع کر دی گئی ۔ ریجنل ہیڈکوارٹر کی باقاعدہ احتجاج اور رابطہ مہم کی مانیٹرنگ اور رپورٹ مرتب کی جائے گی ۔ رابطہ مہم میں ناقص کارکردگی والے اضلاع کے عہداروں کو تبدیل کیا جائے گا ۔

Leave a reply