پی ٹی آئی کراچی صدر راجا اظہر کا بیان

0
99

پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق کراچی میں عید کے موقع پر ڈکیتی مضاہمت پر کئی گھروں کے چراغ بجھ گئے، پولیس کے ناکے اور گشت کرتی موبائیلیں بھی شہریوں کو تحفظ نہیں دے سکی۔

پولیس کی جانب سے بنائے جانے والی ہر حکمت عملی جرائم پیشہ عناصر کے سامنے بےبس ہے، شہر کے امن کو برقرار رکھنے کیلئے جدید طرز پر حکمت عملی اور فیصلوں کی ضرورت ہے۔

ہر دفعہ پولیس پہچھے اور ڈکیت اپنی ورداتوں میں چار قدم ان سے آگے ہوتے ہیں، پیپلرزپارٹی کے دور حکومت میں بدامنی کی روایت سالہ سال سے چلتی آرہی ہے۔ جن گھروں میں عید پر اس وقت سوگ کا سماں ہے ان سے افسوس و تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، پولیس اپنے بندھے ہاتھوں کو کھولے اور جرائم کی کمی کیلئے ایکشن لے۔

Leave a reply