انتظامیہ کی جانب سےتحریک انصاف کواسلام آبادمیں جلسےکی اجازت نہ ملنےکی وجوہات سامنےآگئیں۔
چیف کمشنراسلام آبادکی جانب سےجاری کردہ نوٹیفکیشن میں تحریک انصاف کوجلسےکی اجازت نہ دینےبارےکہاگیاکہ مقامی افرادکی شکایت اورسیکیورٹی اداروں کی رپورٹ پر جلسےکا نوٹیفکیشن معطل کیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آبادپولیس نےاس بات کی تصدیق کی ہےکہ3جولائی کووفاقی دارالحکومت سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود برآمد ہوا، سنگجانی اور ترنول کے علاقوں میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن تاحال جاری ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انٹیلی جنس ایجنسیزکے نمائندگان کے مطابق محرم میں سیکیورٹی خطرات کا سامنا ہے، محرم کے باعث جلسہ محفوظ بنانےکیلئے سیکیورٹی اداروں کی افرادی قوت دستیاب نہیں، سیکیورٹی ایجنسیوں کی جانب سے سیکیورٹی الرٹ جاری کیے گئے ہیں۔
چیف کمشنراسلام آبادمحمد علی رندھاوا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی الرٹ کے مطابق محرم کے دوران دہشتگرد کارروائیوں کے خطرات ہیں، ترنول کا علاقہ گنجان آباد ہے اور ہوائی اڈے، جی ٹی روڈ، موٹر وے تک رسائی کا اہم مقام ہے۔
واضح رہےکہ تحریک انصاف نے ترنول میں جلسے کی اجازت نہ ملنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے ترنول کے مقام پر جلسے کی اجازت طلب کی تھی تاہم چیف کمشنر اسلام آباد نے پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا لیکن تحریک انصاف نے این او سی منسوخ ہونے کے باوجود اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔
بشریٰ بی بی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
دسمبر 21, 2024سندھ حکومت کاملازمین کیلئے احسن اقدام
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ارشدندیم نےمحنت سےدنیاکودنگ کردیا،وسیم اکرم
اگست 15, 2024 -
جارجیا،ہزاروں افرادکااحتجاج ،مظاہرین کاپولیس پرحملہ
دسمبر 2, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔