پی ٹی آئی کےلوگ ملک دشمنی کا ایجنڈا لے کر پھرتے ہیں،فیصل کریم کنڈی

گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی نےکہاہےکہ تحریک انصاف کےلوگ ملک دشمنی کا ایجنڈا لے کر پھرتےہیں ،اس قسم کے لوگوں کو جلسے کی بالکل اجازت نہیں ہونی چاہیے۔
نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتےہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ علی امین گنڈاپورخیبرپختونخواکہ نہیں بلکہ افغانستان کےکسی صوبے کےوزیراعلیٰ لگتےہیں۔شروع میں،میں نےوزیراعلیٰ سےمثبت بات کی لیکن انہوں نےفائدہ اُٹھایا۔
فیصل کریم کنڈی کامزیدکہناتھاکہ حکومتیں دوسری حکومتوں سے بات کرتی ہیں، وزیراعلیٰ کہہ رہے ہیں وہ دوسرے ملک سے بات کریں گے، علی امین وزیراعلیٰ کے پی نہیں بلکہ افغانستان کےکسی صوبےکے وزیراعلیٰ لگتےہیں۔
گفتگوکوجاری رکھتےہوئےاُن کاکہناتھاکہ ایک آئینی عہدے پربیٹھا ہوں، آئین کے خلاف کام نہیں ہونے دوں گا لیکن اگر صوبےکے امن وترقی کے لیے کوئی بھی کام کرے گا تو اس کاساتھ دوں گا۔ پی ٹی آئی کے لوگ ملک دشمنی کا ایجنڈے لےکرپھرتے ہیں، اس قسم کے لوگوں کو جلسے کی بالکل اجازت نہیں ہونی چاہیے۔
پاکستان ترقی وخوشحالی کےراستےپرگامزن ہے،وزیراعظم
اپریل 19, 2025جسٹس منصورعلی شاہ قائم مقام چیف جسٹس کاحلف اٹھائیں گے
اپریل 19, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
خلیل الرحمٰن قمرہنی ٹریپ کامعاملہ:ملزمہ کاریمانڈمنظور
جولائی 23, 2024 -
نیویارک:امریکی ہیلی کاپٹرگرکرتباہ،6افرادہلاک
اپریل 11, 2025
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔