پی ڈی ایم اےنےمون سون فیکٹ شیٹ جاری کردی

0
5

صوبائی ڈیزاسٹرمینجمنٹ (پی ڈی ایم اے)نےمون سون فیکٹ شیٹ جاری کردی،مون سون بارشوں کے باعث143 افرادجاں بحق اور488زخمی ہوئے۔
ترجمان پی ڈی ایم اےکاکہناہےکہ گزشتہ 24گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشیں ریکارڈکی گئیں،سرگودھا69،نورپورتھل59،منڈی بہاؤالدین میں50ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی، لاہور ،نارووال ،سیالکوٹ اورڈی جی خان میں بارشیں ریکارڈکی گئی۔
ترجمان پی ڈی ایم اےکامزیدکہناہےکہ مون سون بارشوں کاچوتھاسلسلہ 25جولائی تک جاری رہےگا ،بارشوں کےباعث پنجاب کےدریاؤں اورندی نالوں میں طغیانی کاخدشہ ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اےعرفان علی کاٹھیاکاکہناہےکہ صوبےکی انتظامیہ اورمتعلقہ محکموں کوالرٹ جاری کردیاگیا،فصلوں اورمویشیوں کےنقصانات کاازالہ کیا جائےگا،منگلاڈیم میں53فیصد،تربیلاڈیم میں 79فیصد پانی موجودہے، دریائےسندھ میں کالاباغ اورچشمہ کےمقام پردرمیانےدرجےکاسیلاب ہے۔
پی ڈی ایم اےرپورٹ کےمطابق مون سون بارشوں کےباعث 143 افراد جاں بحق جبکہ488زخمی ہوئے، مون سون بار شوں سے200 گھر متاثر اور 121مویشی ہلاک ہوئے۔

Leave a reply