چاقوحملےمیں زخمی ،اداکارسیف علی خان ہسپتال سےگھرمنتقل

0
25

بالی ووڈ میں چھوٹےنواب کےنام سےپہچان رکھنےوالےاداکارسیف علی خان ہسپتال سےگھرمنتقل ہوگئے۔
بھارتی میڈیاکےمطابق چاقوحملےمیں زخمی ہونےوالےبالی ووڈاداکارسیف علی خان ہسپتال سےگھرمنتقل ہوگئے۔سیف علی خان جمعرات کی رات اپنےگھرمیں ڈکیتی کی واردات کےدوران زخمی ہوئےتھے۔
واضح رہےکہ ممبئی کےعلاقےباندرامیں بالی وڈ اداکار سیف علی خان اور کرینہ کپور کے گھر پرگزشتہ جمعرات کی رات 2بج کر30منٹ پر نامعلوم شخص نے چوری کی نیت سےگھرمیں داخل ہونےکی کوشش کی تھی جس پر سیف علی خان نے مزاحمت کی تو ملزم نےچاقوسےحملہ کردیاجس سےاداکارشدیدزخمی ہوگئے ۔ سیف علی خان کوزخمی حالت میں لیلاوتی ہسپتال منتقل کیاگیاتھا۔

Leave a reply