چاند پر اپنی اشیا کو دیکھنے کے لیے چین کا انوکھا اقدام

0
77

(پاکستان ٹوڈے) چین نے کرہ ارض پر نگرانی کے کیمرے کے سب سے بڑے نیٹ ورک اسکائی نیٹ 2.0 کا باضابطہ اعلان کیا ہے جس پر کئی کروڑ ڈالر لاگت آئے گی۔

اس کا مقصد چاند پر چینی تعمیرات پر نظر رکھنا اور قمری سیاحوں کی آمد کو نوٹ کرنا ہے۔ رپورٹس کے مطابق اگر کوئی غیرمعمولی بات ہوتی ہے تو کیمرہ نظام خبردار کرے گا اس کے بعد مناسب اقدامات اٹھائے جائیں گے۔چین نے چاند کی سطح پر نئے مراکز بنانے کا بھی اعلان کیا ہے ان میں بیس کے علاوہ تجربہ گاہیں بھی شامل ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ان قیمتی تعمیرات پر نگرانی کی ضرورت ہے۔ دنیا کے بڑے ممالک بلکہ پرائیوٹ کمپنیوں کی نظریں بھی چاند پر جہاں ایک جانب تو قیمتی وسائل موجود ہوسکتے ہیں تو دوسری جانب تحقیق کے نئے امکانات بھی موجود ہیں۔ منصوبے کےتحت ہائی ریزولوشن کیمرے انفراریڈ اور عام روشنی میں چاند کو دیکھ سکیں گے۔ اور ہر کیمرے کا وزن صرف 100 گرام ہوگا۔ ان میں اے آئی چپس بھی نصب کی جائیں گی۔

Leave a reply