
چاند پر سورج طلوع ہونے کا دلفریب نظارہ،زمین پر سورج طلوع ہونے کا نظارہ تو بیشتر افراد نے دیکھا ہوگا، مگر چاند پر یہ منظر کیسا ہوتا ہے؟ دلچسپ نظارے کی تفصیلات منظر عام پر آ گئیں۔
امریکی نجی کمپنی فائر فلائی ایرو سپیس کے بلیو گھوسٹ نامی لینڈر نے گزشتہ دنوں چاند پر کامیاب لینڈنگ کے بعد کھینچی گئی چاند کی سطح پر سورج طلوع ہونے کی تصویر شیئر کر دی۔
تصویر کے کیپشن میں بتایا گیا ہے کہ بلیو گھوسٹ رائیڈر نے چاند پر اپنے پہلے سورج طلوع ہونے کی تصویر کھینچی ہے۔یہ لینڈر 14 دن تک چاند کی سطح پر سائنسی تجربات کرے گا۔اس لینڈر میں امریکی خلائی ادارے ناسا کے 10 پے لوڈز بھی ہیں، جن کو ڈرلنگ ٹیکنالوجی کی آزمائش، گلوبل نیوی گیشن سیٹیلائٹ سسٹم کو جانچنے اور دیگر کاموں کیلئے استعمال کیا جائے گا۔
بلیو گھوسٹ سائنسی تجربات کے ساتھ ساتھ کچھ دلچسپ کام بھی کرے گا، جیسے کہ یہ 14 مارچ کو ایک گرہن کا مشاہدہ بھی کرے گا۔اس موقع پر یہ لینڈر کیمروں کو استعمال کرکے زمین کی جانب سے سورج کو بلاک کرنے کے منظر کی ایچ ڈی عکس بندی بھی کرے گا۔
یہی وجہ ہے کہ نا سا کےماہرین فلکیات سمیت دنیا بھر سے اجرام فلکی میں دلچسپی رکھنے والوں کیلئے بلیو گھوسٹ کے سائنسی تجربات انتہائی اہمیت اختیار کرچکے ہیں۔
دنیا کا سب سے پتلا سمارٹ فون کن فیچرز سے لیس ہوگا؟
مارچ 11, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔