چاہت فتح علی خان نےعاطف اسلم اورراحت کوپیچھےچھوڑدیا،گلوکارکادعویٰ

0
5

گلوکارچاہت فتح علی خان نےدعویٰ کرتےہوئےگلوکاری کےمیدان میں عاطف اسلم اورراحت فتح علی خان کوپیچھےچھوڑڈیا۔
سوشل میڈیا پر منفرد انداز میں گانے کی وجہ سے شہرت حاصل کرنے والے چاہت فتح علی خان نے خود کو پاکستان کا نمبر ون گلوکار قرار دے دیا۔
ایک حالیہ انٹرویو کے دوران جب ان سے پاکستان کے سرفہرست گلوکاروں کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے بلا جھجک کہا کہ وہ خود ملک کے سب سے بڑے گلوکار ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عاطف اسلم ایک اچھے گلوکار ہیں جن کی آواز نئی اور منفرد ہے، اسی وجہ سے لوگ انہیں پسند کرتے ہیں۔
چاہت فتح علی خان نے کہا کہ عاطف اسلم کا کیریئر ابتدا میں کمزور تھا، لیکن اب وہ عالمی سطح پر مقبول ہو چکے ہیں۔ ان کے مطابق عاطف اسلم پاکستان میں گلوکاری کے میدان میں دوسرے نمبر پر آتے ہیں، کیونکہ آج کل لوگ نئی آوازیں سننا چاہتے ہیں۔
عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان کے بارے میں بات کرتے ہوئے، چاہت فتح علی نے کہا کہ وہ ان کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔چاہت فتح علی خان کو ان کے غیر روایتی انداز، غیر معمولی گائیکی اور مزاحیہ ویڈیوز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا بھی رہتا ہے، تاہم وہ خود کو سوشل میڈیا کا مقبول ترین گلوکار قرار دیتے ہیں۔

Leave a reply