چترال گھومنے آئی امریکی خاتون نے ہوٹل مالک انور علی سے شادی کرلی

0
112

پاکستان ٹوڈے: خیبر پختونخوا کے ضلع چترال کے انور علی نے امریکی خاتون کلیئر اسٹیفن سے نکاح کرلیا۔ دلہا انور ولی کا تعلق اپر چترالی علاقے بونی سے ہے جب کہ انور علی پولو کے نامور کھلاڑی اور کھوار زبان کے شاعر بھی ہیں۔

اسٹیفن کی انور سے ملاقات ایک سال قبل چترال میں اس وقت ہوئی جب وہ انور کے ہوٹل میں ٹھہری ہوئی تھیں، اس دوران اسٹیفن جو کہ چترال چند دن ٹھہرنے کیلئے آئی تھیں 6 ماہ تک وہی رہیں۔

دوسری جانب امریکی خاتون کا کہنا ہے کہ وہ انورعلی کو سادہ اور بااخلاق ہونے کی وجہ سے شوہر کے طور پر قبول کیا، اس سے قبل دنیا گھومی لیکن چترال جیسی خوبصورتی کہیں نہیں ملی۔ اسٹیفن کا کہنا تھاکہ شادی کے کچھ وقت بعدامریکا واپس چلی جاؤں گی لیکن کوشش کروں گی کہ زیادہ تر وقت چترال میں گزاروں۔

Leave a reply