چناب میں شدید سیلابی صورتحال، بھارت نے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا ، فلڈ الرٹ جاری

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں،دریائےچناب میں انتہائی اونچے درجےکےسیلاب سے سیکڑوں دیہات زیرآب آگئےجبکہ بھارت نےستلج میں مزیدپانی چھوڑدیاجس کےباعث فلڈالرٹ جاری کردیاگیا۔
بھارت کی جانب سےچھوڑےگئےپانی کےباعث پنجاب کےتینوں دریاؤں میں سیلابی صورتحال تھی مگراب صرف دودریاؤں میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا سلسلہ جاری ہےجس میں دریائےچناب میں پانی کی سطح میں انتہائی خطرناک حدتک اضافہ دیکھاگیاجس کی وجہ سےمتعدددیہات زیرآب آگئے۔
دریائےچناب میں اونچےدرجےکےسیلاب کےباعث جنوبی پنجاب کے شہر مظفرگڑھ کےمتعدددیہات زیرآب آگئےجس کی وجہ سے ہزاروں کی تعدادمیں لوگ نقل مکانی کرنےپرمجبورہوگئے۔جبکہ امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے ریسکیو اہلکاروں نے بیشترلوگوں کومحفوظ مقامات پرمنتقل کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں تقریباًایک ہزار سے زائد لوگوں کو ریسکیوکیاگیااورمحفوظ مقامات پرمنتقل کیاگیا۔امدادی کارروائیاں رنگپور، دوآبہ، سنکی، خان گڑھ، وہیلاں والی، بنڈہ اسحاق اور عظمت پور میں کی گئیں۔
پولیس کے مطابق ضلع بھر میں ریسکیو کی 32 اور پولیس کی 8 کشتیاں لوگوں کو ریسکیو کر رہی ہیں، آرمی، وائلڈ لائف کی کشتیاں اور پرائیویٹ کشتیاں بھی لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کررہی ہیں۔
اوکاڑہ انتظامیہ:
اوکاڑہ کی ضلعی انتظامیہ کاکہناہےکہ دریائےراوی اورستلج میں بھی پانی کی سطح خطر ناک حدتک بڑھ گئی ہے،جس کےباعث اونچےدرجےکاسیلاب برقرار ہے۔ سیلاب کی وجہ سے32 دیہات کے تمام سرکاری و نجی سکولوں کی چھٹیوں میں 8 تا 14 ستمبر تک توسیع کر دی گئی ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے:
ترجمان صوبائی ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)کاکہناہےکہ اب بھی پنجاب کےدریاؤں میں طغیانی کی صورتحال برقرار ہے، دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر انتہائی اونچے درجے اور سلیمانکی کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اےکامزیدکہناہےکہ دریائے چناب میں خانکی ہیڈ ورکس کے مقام پر نچلے درجےکا سیلاب ہے جبکہ دریائے راوی میں شاہدرہ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ ہیڈ سدھنائی کے مقام پر بھی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کا بتانا ہے کہ 9 ستمبر تک پنجاب کے دریاؤں میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے، بالائی علاقوں میں بارشوں کے باعث دریاؤں کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ ہے۔
بھارت نےدریائےستلج میں مزیدپانی چھوڑدیا:
پاکستان میں موجودبھارتی ہائی کمیشن نےدریائےستلج میں مزیدپانی چھوڑنےکی اطلاع دی۔
وزارت آبی وسائل کے مطابق بھارت نے دریائے ستلج میں پانی چھوڑ دیا جس کے بعد سیلاب الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
وزارت آبی وسائل کی جانب سے جاری فلڈ الرٹ میں کہا گیا ہےکہ دریائے ستلج میں ہریکے زیریں اور فیروزپور زیریں پر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔