چوہنگ پولیس کی کارروائی

0
140

کار ڈرائیور کی 11 سالہ بچی کے اغواء کی کوشش ناکام’اغواء کار گرفتار، چوہنگ پولیس کی کارروائی۔

کار ڈرائیور عمران حیدر کو 03 دن قبل پک اینڈ ڈراپ کیلئے رکھا گیا۔ ملزم بچی کو سکول چھوڑنے کی بجائے نامعلوم جگہ کی طرف لیکر جانے لگا تو بچی نے شور مچانا شروع کر دیا۔

ملزم عمران نے بچی کے شور مچانے پر مارا پیٹا، بچی کے شور مچانے پر کار ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

ایس ایچ او چوہنگ ناصر حمید نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم عمران کو ٹریس کیا، ملزم عمران حیدر ریکارڈ یافتہ اس سے قبل بھی بچی کے اغواء میں ملوث پایا گیا۔

ملزم کے خلاف مقدمہ درج مزید تفتیش جاری، حرم کے والد نے ایس ایچ چوھنگ ناصر حمید کا فوری کاروائی پر شکریہ ادا کیا۔ ایس پی صدر سدرہ خان کی ایس ایچ او ناصر حمید و پولیس ٹیم کو شاباش تعریفی اسناد کا اعلان۔

Leave a reply