چکوال میں کلاؤڈبرسٹ پرمحکمہ موسمیات نےوضاحت دیدی

0
4

چکوال میں کلاؤڈ برسٹ کی خبر جھوٹی نکلی، محکمہ موسمیات نےوضاحت دےدی۔
محکمہ موسمیات نےچکوال میں 423 ملی میٹر بارش کی اطلاع بے بنیاد اور گمراہ کن قراردےدی محکمہ موسمیات نے کلاؤڈ برسٹ کی مکمل تردید کر دی ۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ چکوال میں کہیں بھی کلاؤڈ برسٹ جیسی بارش ریکارڈ نہیں ہوئی،ڈوپلر ریڈار اور بارش ناپنے والے آلات نے کلاؤڈ برسٹ کی تصدیق نہیں کی ۔چکوال میں زیادہ سے زیادہ 142.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جبکہ تلہ کنگ میں 100 ملی میٹر ہوئی۔
محکمہ موسمیات کامزیدکہناہےکہ بارش مون سون سسٹم کا حصہ تھی، الگ تھلگ اور شدید نوعیت کی نہیں تھی ،غلط معلومات پھیلانا عوام میں خوف اور بے چینی پیدا کر سکتا ہے،میڈیا ادارےپی ڈی ایم اے سے تصدیق کے بغیر خبریں نشر نہ کریں۔

Leave a reply