چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا خواتین کے عالمی دن پر پیغام

0
87

(پاکستان ٹوڈے) چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے سب کو خواتین کے عالمی دن کی مبارک باد، قوم کی حصول منزل کی جدوجہد میں پاکستانی خواتین کے ناقابلِ تسخیر جذبے، ہمت اور غیر متزلزل عزم کو سلام کرتا ہوں۔

قوم سازی کے عمل میں پاکستانی خواتین کا کردار بے مثال رہا ہے،آج خواتین کا عالمی دن پر ضروری ہے کہ ہم اپنی خواتین کی گرانقدر خدمات کو تسلیم اور حوصل افزائی کریں،

میری جماعت خواتین کے حقوق کے تحفظ، فلاح و بہبود اور خودمختاری کے لیے ہمیشہ پرعزم رہی ہے،قائد عوام شہید بھٹو نے خواتین کو بااختیار بنانے اور تمام شعبوں میں ان کی شرکت کو یقینی بنانے کے لئے بے مثال پالیسیوں کا بنیاد رکھا۔

قائدِ عوام شہید بھٹو کی سماجی انصاف سے وابستگی ملک میں جامع اور مساوی معاشرے کی بنیاد رکھی، شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی قیادت میں پاکستان نے خواتین کے حقوق میں تاریخی سنگ میل عبور کیا۔

شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے بطور مسلم اکثریتی ملک کی پہلی خاتون وزیراعظم، خواتین کے آگے کھڑی رکاوٹوں کو توڑا، شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے صنفی مساوات، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں ترقی کے عمل کو آگے بڑھایا۔

بی بی شہید کے ادوار میں فرسٹ ویمن بینک اور ویمن پولیس اسٹیشنز کا قیام عمل میں لایا گیا، بی بی شہید کے ادوار میں لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام اور خواتین کسانوں کو زمین کی الاٹمینٹ جیسے موثر اقدامات اٹھائے گئے۔

صدر آصف علی زرداری نے اپنے سابقہ دورِ صدارت کے دوران خواتین کی بھبود و ترقی کی لیگیسی کو جاری رکھا،صدر آصف علی زرداری کی قابل ذکر خدمات میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام جیسا انقلابی اقدام بھی شامل ہے۔

صدر آصف علی زرداری کی جانب سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام پاکستانی خواتین کے لیے ایک تحفہ ہے،خواتین کے حق میں قانون سازی اور دیگر اقدامات بھی صدر زرداری کے پاکستانی خواتین کی فلاح و بھبود کے متعلق ان کے عزم کے عکاس ہیں۔

بطور چیئرمین پی پی پی، میں خواتین کو بااختیار بنانے، ان کے حقوق اور ترقی و بھبود کے حوالے سے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کرتا ہوں، آئیے آج ہم ان اقدامات پر مسرت کا اظہار کریں جو خواتین کی فلاح و بھبود کے لیے ہم نے اٹھائے ہیں
آئیے آج اُن چیلنجوں کو بھی تسلیم کریں جو تاحال ہمارے سامنے موجود ہیں: بلاول بھٹو زرداری۔

آئیے ہم سب مل کر ایک زیادہ جامع اور مساوات پر کھڑے معاشرے کی جانب اپنے سفر کو جاری رکھیں، ایسا معاشرہ جہاں ہر پاکستانی خاتون کو اپنی پوری صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے بااختیار بنایا جائے

Leave a reply