چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس:اہم فیصلےکرلئےگئے

0
29

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس منعقدہواجس میں اہم فیصلے کرلیےگئے۔
اجلاس میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ 2025 کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا،فیصل آباد میں جاری بحریہ ٹاؤن چیمپئنز کپ اور سٹیڈیمز اپ گریڈیشن پراجیکٹ کا بھی جائزہ لیا گیا۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نےہدایت کی کہ سٹیڈیمز اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر کام کی رفتار تیزکی جائےاور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے لئے ضروری کمیٹیاں تشکیل دی جائیں۔
چیئرمین پی سی بی کاکہناتھاکہ ہر کمیٹی کی ذمہ داریاں طہ کی جائیں اور کام شروع کیا جائے۔چیمپئنزٹرافی ٹورنامنٹ میں دنیا کی بڑی ٹیمیں آرہی ہیں۔ انتظامات خوب سے خوب تر ہونے چاہیں۔سٹیڈیمز کے کام کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لیے کوئی کسر اٹھانہ رکھی جائے۔اپ گریڈیشن کے بعد شائقین کرکٹ کا ویو بہتر ہو گا اور میچ کو بہت انجوائے کریں گے۔ بحریہ ٹاؤن چیمپئنز کپ کے میچز میں فیصل آباد کے شہریوں کا جوش و خروش قابل ستائش ہے۔فیصل آباد میں پی ایس ایل میچ کرانے کا جائزہ لیں گے۔
چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر،چیف فنانشل آفیسر جاوید مرتضی اورپی سی بی کے تمام ڈائریکٹرز اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

Leave a reply