اسلام آباد : بھارت سے شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم میں بڑی سرجری پر تیار پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی اپنے بیان سے پیچھے ہٹ گئے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ابھی میچز باقی ہیں، ٹیم کو سپورٹ کی ضرورت ہے۔ ٹورنامنٹ کے حتمی نتیجے کا انتظار کرنا چاہیے، سب لوگ دعا کر رہے ہیں کہ ٹیم آگے پہنچے۔ مشاورت جاری ہے فی الحال اس موقع پر اس حوالے سے مزید بات کرنا مناسب نہیں، جیسی بھی ٹیم ہے اسے لیکر اس ٹورنامنٹ میں آگے چلنا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت کے خلاف بڑے میچ میں قومی ٹیم کی شکست پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا تھا کہ آج کی شکست ہر لحاظ سے مایوس کن تھی، پاکستانی کرکٹ اس وقت اپنی سب سے کم درجہ کی پر فارمنس پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ لگتا تھا کہ کرکٹ ٹیم کا چھوٹی سرجری سے کام چل جائے گا لیکن انتہائی خراب کارکردگی کے بعد یقین ہوگیا ہے کہ ٹیم میں بڑی سرجری کی ضرورت ہے۔ چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ قوم جلد بڑی سرجری ہوتے ہوئے دیکھے گی تاہم ہمارا سب سے بڑا چیلنج ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔
بشریٰ بی بی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
دسمبر 21, 2024سندھ حکومت کاملازمین کیلئے احسن اقدام
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔