چیف الیکشن کمشنراورممبران کی مدت ملازمت میں توسیع کےمعاملےپر26ویں ترمیم کےبعدنیافارمولہ سامنےآگیا۔
چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ کی5سالہ مدت ملازمت 26جنوری کوختم ہورہی ہے،ممبرالیکشن کمیشن سندھ اوربلوچستان بھی26جنوری کو ریٹائر ہورہے ہیں،26ویں ترمیم کےتحت نئی تقرری تک چیف الیکشن کمشنراور2ممبران کام جاری رکھیں گے۔
ذرائع کےمطابق چیف الیکشن کمشنراور2ممبران کی مدت میں ازخودتوسیع ہوجائے گی،مدت پوری ہونےپر45دن میں تقرری لازمی ہے۔
ذرائع کاکہناہےکہ چیف الیکشن کمشنراور ممبران کی تقرری کیلئےوزیراعظم اوراپوزیشن لیڈر3نام بھجوائیں گے۔ناموں پراتفاق نہ ہونےپروزیراعظم اوراپوزیشن لیڈراپنےاپنےنام پارلیمانی کمیٹی کوبھجوائیں گے،سپیکرقومی اسمبلی 12رکنی کمیٹی تشکیل دیں گے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔