چیف جسٹس سےاپوزیشن کی ملاقات،عمرایوب نےشکایتوں کےانبارلگادئیے

0
8

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی سےاپوزیشن رہنماؤں نےملاقات کی، قائد حزب اختلاف عمرایوب نےشکایتوں کےانبارلگادئیے۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سےاپوزیشن رہنماؤں نےاُن کےگھرپرملاقات کی ،جس کاسپریم کورٹ نےاعلامیہ جاری کردیا۔
سپریم کورٹ کےاعلامیہ کےمطابق چیف جسٹس پاکستان سےاپوزیشن قیادت نےملاقات کی،چیف جسٹس اوراپوزیشن رہنماؤں نے عدالتی اصلاحات پر مشاورت کی۔
اعلامیہ میں کہاگیاکہ چیف جسٹس کاکہناتھاکہ عدالتی اصلاحات پرقومی اتفاق رائےضروری ہے۔چیف جسٹس نےوزیراعظم سےبھی اصلاحاتی ایجنڈے پر بات کی،وزیراعظم نےعدالتی اصلاحات میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ،وکلابرادری شہریوں اورضلعی عدلیہ کی تجاویزموصول ہوچکی ہیں۔
سپریم کورٹ اعلامیہ میں مزید کہاگیاکہ پی ٹی آئی وفدنےکارکنوں اورقیادت کیخلاف کیسزپرتحفظات سےآگاہ کیا،اپوزیشن وفدکاکہناتھاکہ ہمارےکیسزجان بوجھ کرمختلف عدالتوں میں ایک ساتھ مقررکیےجاتےہیں،وکلاکوہراساں کیاجارہاہے،جلسےجلوسوں پرقدغن لگائی جارہی ہے،معیشت کی بہتری کےلئے قانون کی حکمرانی ضروری ہے،وکلاپردہشت گردی کےمقدمات تشویشناک ہیں،عدالتی اصلاحات کےلئے مزیدوقت درکارہے۔
اعلامیہ کےمطابق چیف جسٹس نےتجویزدی کہ عدالتی اصلاحات کومشترکہ قومی ایجنڈابنایا جانا چاہیے، چیف جسٹس نےتجویزدی کہ عدالتی اصلاحات کودوطرف حمایت ہونی چاہیے۔
سپریم کورٹ کےاعلامیہ میں کہاگیاکہ قائدحزب اختلاف عمرایوب نےجیل میں قیدبانی پی ٹی آئی دیگر رہنماؤں اورکارکنوں کودرپیش مسائل اجاگرکیے،عمرایوب نےشکایت کی اپوزیشن قیادت کےمقدمات کوایک ہی وقت میں مقرر کیاجاتاہے، انہوں نےشکایت کی کہ مقدمات ایک ساتھ مقررکیےجاتےہیں تاکہ پیشی ممکن نہ ہوسکے،عمرایوب نےکہاقیادت ،کارکنوں کےکیسزکی پیروی کرنیوالےوکلا کو ہراساں کیا جارہاہے،اپوزیشن لیڈر نےکہاجیل حکام عدالتوں کےاحکامات پرعمل نہیں کررہے۔

Leave a reply