ضلعی عدالتیں عوام کو فوری اور سستا انصاف فراہم کرنے کا بنیادی ذریعہ ہیں،چیف جسٹس

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نےکہاہےکہ ضلعی عدالتیں عوام کو فوری اور سستا انصاف فراہم کرنے کا بنیادی ذریعہ ہیں۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے کراچی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی ، جس میں عدالتی نظام اور ضلعی عدلیہ کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
چیف جسٹس نے اس موقع پر کراچی کی ضلعی عدلیہ اور قانونی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی عدالتیں عوام کو فوری اور سستا انصاف فراہم کرنے کا بنیادی ذریعہ ہیں۔
چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے، اور یہاں ایک جدید اور مؤثر عدالتی نظام کا قیام نہایت اہمیت رکھتا ہے۔انہوں نے ملاقات کے دوران ہر صوبے میں ایڈیشنل ریزیڈنٹ سیکرٹری تعینات کرنے کا عندیہ بھی دیا، تاکہ عدالتی انتظامات اور عوامی سہولیات کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔
ملکی معیشت مستحکم:نان ٹیکسس ریونیومیں بڑااضافہ
اگست 7, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔