
تحریک انصاف کےسیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نےکہاہےکہ ہم نےچیف جسٹس یحییٰ آفریدی کےساتھ آئین اورقانون کی عملداری پربات چیت کی۔
اسلام آبادمیں قائدحزب اختلاف عمرایوب نےسیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ اورسینیٹرشبلی فرازکےہمراہ پریس کانفرنس کی۔
عمرایوب کاکہناتھاکہ چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کےساتھ ہماری آج ملاقات تھی،عمران خان سےمیں ملاقات کی تھی۔چیف جسٹس سے ملاقات کے لیے بانی پی ٹی آئی سے منظوری لی گئی تھی،عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کا موقف سامنے رکھے، بانی پی ٹی کی سماعت کی تاریخیں بدلی جاتی ہے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ عدالتوں کی اجازت کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرائی جاتی،عمران خان سے بچوں کی بات نہیں کرائی جاتی ۔ہم نے چیف جسٹس کے سامنے یہ نکتہ رکھا،چیف جسٹس کو بتایا کہ جیل مینوئل کی دھجیاں اڑائی جاتی ہے۔عمران خان نےسلمان اکرم راجہ کوچیف جسٹس کےسامنےملٹری کورٹس سےمتعلق تفصیلات رکھنےکی ہدایت کی تھی۔ وکلاء کو بھی بانی پی ٹی آئی سے دور رکھا جاتا ہے۔
قائدحزب اختلاف کاکہناتھاکہ ہم نے یہ سب کچھ چیف جسٹس کو بتایا، لوئر کورٹس میں آئین کی بے توقیری سے متعلق چیف جسٹس کے سامانے رکھا، ہمارے مختلف لیڈران کے ٹرائل اوپن کورٹس میں ہوئے، ہم نے اعجاز چودھری ، یاسمین راشد ، میاں محمود الرشید اور عمر سرفراز چیمہ سے متعلق بھی بتایا۔
اس موقع پرسلمان اکرم راجہ کاکہناتھاکہ ہم نے چیف جسٹس کے ساتھ آئین اور قانون کی عملداری پر بات چیت کی، چیف جسٹس کو آئین میں دیے گئے انسانی حقوق کی پامالیوں کے حوالے سے آگاہ کیا ، اگر پاکستان کی اعلیٰ عدلیہ ان مسائل کو نہیں دیکھتی تو پھر لوگ مایوس ہونگے۔
پی ٹی آئی کےسیکرٹری جنرل کامزیدکہناتھاکہ ہم نے چھبیس ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے عمل پر تشویش کا اظہار کیا، ہمارے وفد نے انسانی حقوق کی بدترین صورتحال سے چیف جسٹس کو آگاہ کیا۔
سینیٹرشبلی فرازکاکہناتھا کہ ہم نے بنیادی طور پر چیف جسٹس کو آگاہ کیا کہ جب تک ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی قائم نہیں ہوتی تب تک استحکام نہیں آسکتا، سینٹر اعجاز چودھری کے پروڈکشن آڈر نہیں جاری کیے جارہے، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے احتجاجاً سینیٹ کا سیشن اٹینڈ نہیں کیا،میں نے چیف جسٹس سے درخواست کی کہ وہ لوگ جو آپ کے فیصلوں پر عملدرآمد نہیں کر رہے ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔
ون ڈش کی خلاف ورزی کےواقعات پروزیراعلیٰ مریم نوازبرہم
فروری 19, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پاکستان کاایشین جوجٹسو چیمپئن شپ2024 میں اعزاز
مئی 8, 2024 -
ڈینگی کےوارجاری:مزید2کیس رپورٹ
اگست 29, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔