چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نےججزٹرانسفرکوخوش آئندقراردیدیا

0
4

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نےکہاکہ ججزٹرانسفرخوش آئندہے،وفاق پورےملک کاہے، آرٹیکل 200کےتحت اچھااقدام ہے،مزیدججزبھی دیگر صوبوں سےآنےچاہئیں۔
پریس ایسوسی ایشن کی حلف برداری کی تقریب سےخطاب کرتےہوئےچیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کاکہناتھاکہ اسلام آبادوفاق کی علامت ہے،ججزٹرانسفرآئین کےتحت ہوئی،ایک بلوچی بولنےوالاجج آیا،سندھی بولنےوالاجج آیا۔
ججزٹرانسفرکوخوش آئندقراردیتےہوئےچیف جسٹس یحییٰ آفریدی کاکہناتھاکہ وفاق پورےملک کاہے،آرٹیکل200کےتحت اچھااقدام ہے،مزیدججزبھی دیگر صوبوں سےآنےچاہئیں،اسلام آبادہائیکورٹ میں آئےججزکی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے،اسلام آبادہائیکورٹ کےججزکےٹرانسفرکےمعاملےکومکس نہ کیا جائے ،ججزکی تعیناتی اورٹرانسفردونوں الگ معاملےہیں،دوسرےصوبوں کےججزکوبھی فیئرچانس ملناچاہیے،اسلام آبادہائیکورٹ کسی ایک خاص کی نہیں پورےپاکستان کی ہے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ اس اقدام کوججزکوسراہناچاہیے،اسلام آبادہائیکورٹ آنے والےکوجج تعینات نہیں کیا،یہ پہلےسےہی ہائیکورٹ کےجج ہیں،بطورچیف جسٹس پاکستان میں وژن بڑاہوناچاہیے،میں روزانہ 30سے40کیس سن رہاہوں،سپریم کورٹ میں زیرالتواکیسزکابیگ لاگ ختم کرناہے،ہمیں سپریم کورٹ میں مزیدججزکی ضرورت ہے،ہرجج آزاداوربااختیارہے،سارالوڈ3 چار ججز پر پڑجاتاہے۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدکاکہناتھاکہ جومیرادائرہ اختیارہےبلاخوف وخطراستعمال کروں گا،جوآئینی مینڈیٹ مجھےملاہےاسےدیکھ کرہی فیصلےکرتاہوں،جہاں ذراسابھی لگےکہ میراکوئی انٹرسٹ ہےتواس معاملےسےفوری الگ ہوجاتا ہوں ،ججزکےتحفظات دورکرنےکیلئےان سےملاقاتیں کرتاہوں،یہ معاملہ بھی جلدختم ہوجائےگا،اللہ تعالیٰ اس معاملےپربھی خیرکرےگا،کچھ وقت ضرور لگےگالیکن اپنی کوشش جاری رکھوں گا۔

Leave a reply