چیمپئنزون ڈے کپ:اسٹالینز نے ڈولفنز کو174رنزسےہرادیا

0
6

چیمپئنزون  ڈےکپ میں اسٹالینز نےڈولفنز کو174رنزسےہراکرپلےآف کےلئے کوالیفائی کرلیا۔
فیصل آباد میں چیمپئنز ون ڈےکپ کاایونٹ جاری ہے،جس میں ابھی تک 7میچ کھیلے جاچکےہیں۔اقبال اسٹیڈیم فیصل آبادمیں کھیلےگئےمیچ میں اسٹالینز نےٹاس جیت کرپہلےبیٹنگ کرنےکافیصلہ کیا۔   اسٹالینزنےپہلےکھیلتےہوئےمقررہ 50اوورزمیں 7وکٹوں کےنقصان پر271رنزبنائے،اسٹالینزکےاوپنرشان مسعوداوریاسرخان نےٹیم کو76رنزکااچھاآغازدیا،شان مسعود34اوریاسرخان46،طیب طاہر33رنزبناکرآؤٹ ہوئے۔کپتان محمدحارث صرف6رنزبناسکے،حسین طلعت نے23رنزبنائے۔جبکہ بابراعظم 100گیندوں پر 104 رنز بناکرناٹ آؤٹ رہے۔
ڈولفنز کی طرف سےباولرحمزہ ، سعود، قاسم اور سفیان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کےتعاقب میں ڈولفنز کی ٹیم 25اوورزمیں صرف97رنزبناسکی۔اسٹالینز کی موثربولنگ کےسامنے ڈولفنز کی بیٹنگ لائن فلاپ ہوگئی۔ڈولفنز کی آدھی ٹیم صرف 60اسکورپرواپس جاچکی تھی۔ڈولفنزکےصاحبزادہ فرحان 32 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکور ررہے۔
اسٹالینز کےجہانداد خان نے 18 رنز دے کر اور مہران ممتاز نے 14 رنز دے کر تین تین کھلاڑی آؤٹ کئے  حارث رؤف اور ابرار احمد نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

Leave a reply