چیمپئنزٹرافی:آئی سی سی کشمکش کاشکارپی سی بی کےخط کاجواب نہ دیا

0
21

چیمپئنزٹرافی کےمعاملےپرانٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی )کشمکش کا شکار پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کےخط کاتاحال جواب نہ دیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نےچیمپئنزٹرافی کےحوالےسےچندروزقبل آئی سی سی کوبھارت کےپاکستان نہ آنےکےٹھوس وجوہات طلب کیں،جس کاتاحال آئی سی سی نےجواب نہیں دیا۔
تاہم ذرائع کا کہناہے کہ آئی سی سی نے تاحال پاکستان کرکٹ بورڈ کے خط کا جواب نہیں دیا۔ آئی سی سی کے جواب میں تاخیر عندیہ ہے کہ بھارت نے کچھ بھی تحریری نہیں دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اکتوبر 2024 کی آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں کسی نے چیمپئنز ٹرافی شیڈول پر اعتراض نہیں کیا تھا ، براڈ کاسٹرز کے منظور شدہ شیڈول پر بھارت سمیت تمام کرکٹ بورڈ نے رضامندی ظاہر کی تھی۔
ذرائع کے مطابق 11 نومبر کو پاکستان میں ٹرافی ٹوور اور ایونٹ لانچ سے عین قبل بھارت نے پاکستان نہ آنے کی بات کردی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد کا اعلان کافی پہلے ہوا، دسمبر 2023 میں ہوسٹ معاہدہ سائن ہوا ،بھارتی بورڈ نے پہلے حکومت سے اجازت کیوں نہیں لی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ ستمبر میں سکیورٹی پلان پر تمام ممبران کو بریفنگ دے چکا تھا،اکتوبر کی آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد کی تفصیلات موجود ہیں ، میٹنگ منٹس میں درج ہے کہ کسی بورڈ کو پاکستان میں طے چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول پر اعتراض نہیں تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ چیمپئنز ٹرافی سے قبل جنوری میں انٹرنیشنل ٹیسٹنگ سیریز بھی پلان کر رہا ہے۔
واضح رہےکہ چیمپئنزٹرافی کامیگاایونٹ آئندہ سال فروری سےمارچ تک پاکستان میں منعقدہوناتھاجس پربھارت کی وجہ آئی سی سی نےتاحال شیڈول جاری نہیں کیا۔

Leave a reply