چیمپئنزٹرافی:انگلینڈکاآسٹریلیاکو352رنزکاہدف

0
6

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی )چیمپئنزٹرافی کےچوتھےمیچ میں انگلینڈنے آسٹریلیا کوجیت کےلئے352رنزکاہدف دےدیا۔

لاہورکےقذافی سٹیڈیم میں کھیلےجارہےچیمپئرٹرافی کےچوتھے اورگروپ بی کےدوسرےمیچ میں آسٹریلیا اور انگلینڈکی ٹیمیں مدمقابل ہیں، انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتےہوئےآسٹریلیاکےخلاف8وکٹوں کےنقصان پر351 رنز بنائے۔ انگلش بلےبازبین ڈکٹ نےشانداراننگزکھیلی وہ166رنزبناکرنمایاں رہے۔
انگلینڈکی جانب سےاننگزکاآغازفل سالٹ اوربین ڈکٹ نےکیا،لیکن جلدہی انگلینڈکی 1وکٹ گرگئی،انگلش کھلاڑی فل سالٹ 13 کےمجموعےپر10رنزبناکرپویلین لوٹ گئے۔پھر جیمی اسمتھ نےمیدان سنبھالا۔

جیمی اسمتھ زیادہ دیرکریزپرٹھہرنہ سکےوہ 43کےمجموعےپر15رنزبناکروکٹ گنوابیٹھے۔جو روٹ کی گراؤنڈمیں انٹری ہوئی۔پھربین ڈکٹ اورجو روٹ نے ذمہ دارانہ کھیل کامظاہرہ کیادونوں نے آسٹریلوی بالرزپرلاٹھی چارج کیااورٹیم کا سکور201تک پہنچایاجو روٹ 201کےمجموعےپر68رنزبناکرپویلین لوٹ گئے۔اُن کےبعدہیری بروک میدان میں آئے۔
دوسری جانب بین ڈکٹ نےسنچری سکورمکمل کرلیا۔مگرہیری بروک زیادہ دیرتک کریزپرنہ ٹھہرسکےوہ 3سکوربناکر219کےمجموعےپروکٹ گنوابیٹھے۔پھرجوز بٹلرگراؤنڈمیں آئے۔وہ زیادہ کامیاب نہ ہوسکے صرف 23رنز بناکر 280 کے مجموع پرپویلین لوٹ گئے۔
لیونگسٹون کریزپرآئےوہ 17گیندوں پر14رنز بناکر316 کےمجموعے پر آؤٹ ہوگئے۔پھربرائیڈن کارس کریزپرآئےتوبین ڈکٹ شانداراننگزکھیل کر166رنزبناکر322پروکٹ گنوابیٹھے۔اُن کےبعدجوفرا آرچر میدان میں آئے۔برائیڈن کارس کریز زیادہ دیرتک کریزپرٹھہرنہ سکےوہ صرف 338 کے مجموعے پر8رنز بناکر وکٹ گنوابیٹھے۔عادل رشیدگراؤنڈمیں آئے۔

ٹاس:
قبل ازیں آسٹریلیاٹیم کےکپتان اسٹیو اسمتھ نےٹاس جیت کرانگلینڈکوپہلےبیٹنگ کی دعوت دی۔
آسٹریلیا کا اسکواڈ:
کپتان اسٹیو اسمتھ، ٹریوس ہیڈ، میٹ شارٹ، ایلکس کیری، گلین میکسویل، بین دوارشوئس،مارنس لیبشگن، نیتھن ایلس،جوش انگلس، ایڈم زمپا اور اسپینسر جانسن ٹیم میں شامل ہیں۔
انگلینڈ کا اسکواڈ:
کپتان جوز بٹلر، بین ڈکٹ، فل سالٹ، جیمی اسمتھ، جو روٹ، ہیری بروک، لیام لیونگسٹون، برائیڈن کارس، جوفرا آرچر، عادل رشید اور مارک ووڈٹیم کاحصہ ہیں۔
یادرہےکہ چیمپئنزٹرافی کےپہلے میچ میں نیوزی لینڈنےمیزبان پاکستان کو 60رنز سےشکست دی جبکہ میگاایونٹ کےدوسرےمیچ میں بھارت نےبنگلہ دیش سے6وکٹوں سےجیت سمٹی اورپھرتیسرےمیچ میں جنوبی افریقہ نےافغانستان کو107رنزسےہرادیا۔
واضح رہےکہ ایونٹ کی رنگارنگ رونکیں 19فروری سےشروع ہوکر9مارچ کواختتام پذیرہونگی۔ میگا ایونٹ کاہائی ولیٹج میچ پاک بھارت ٹاکرا23فروری کودبئی میں شیڈول ہے،پاکستان 29 سال بعد آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کررہاہے،پاکستان چیمپیئنز ٹرافی کا دفاعی چیمپیئن بھی ہے۔2017 میں سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان ٹیم نے چیمپیئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

Leave a reply